01:06 pm
 المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کا فری آئی سرجری فالو اپ کیمپ

المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کا فری آئی سرجری فالو اپ کیمپ

01:06 pm

المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کا فری آئی سرجری فالو اپ کیمپ ماہرآئی سرجن داکٹرزنے آپریشن شدہ ڈیڑھ سوسے زائد مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا مظفرآباد( سٹی رپورٹر)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کا فری آئی سرجری فالو اپ کیمپ‘ ماہرآئی سرجن داکٹرزنے آپریشن شدہ ڈیڑھ سوسے زائد مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا،مریضوں کوضروری ہدایات اور ادویات فراہم کی گئیں۔بینائی بحال ہونے پر بزرگ مریضوں خواتین و حضرات کی المصطفیٰ کو دعائیں۔ المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی آزادکشمیرکے صدر عتیق احمدکیانی نے فالواپ کیمپ کی نگرانی کی۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے مریضوں کے ورثاء نے المصطفیٰ کی دکھی انسانیت کے لئے رضاکارانہ خدمات کو بے حدسراہااور خوشی سے دعائیں دیتے ہوئے کہاکہ المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی طویل عرصہ سے خدمت خلق کا جو فریضہ انجام دے رہی ہے اس کی مثال پیش نہیں کی جاسکتی۔ المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی آزادکشمیر کے صدر عتیق احمدکیانی نے اپنی گفتگومیں کہاکہ المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی دوران سال سفیدموتیہ کے ایک لاکھ افراد کے مفت آپریشن کا ہدف مکمل کرے گی ،یہ مہم المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ یوکے نے شروع کررکھی ہے اور اس مہم کے تحت پاکستان بھر میں سفیدموتیہ کے مریضوں کا مفت علاج معالجہ کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیرمیں سفید موتیہ کے مریضوں کی تعدادمیں کمی آرہی ہے تاہم اس مرض کی شرح میں بدستوراضافہ دیکھنے کو مل رہاہے۔ المصطفیٰ خدمت کا یہ سفرجاری رکھے گی،انہوں نے کہاکہ حضور نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حقیقی تعلیمات یہی ہیں کہ انسان دوست انسان کے کام آئے۔

تازہ ترین خبریں