10:03 am
مسجد الحرام کے گیٹ نمبر 100 میں خاص کیا؟وہ بات جو دنیا بھر کے مسلمانوں کو پتہ ہی نہیں ہوگی

مسجد الحرام کے گیٹ نمبر 100 میں خاص کیا؟وہ بات جو دنیا بھر کے مسلمانوں کو پتہ ہی نہیں ہوگی

10:03 am

  
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مکہ میں مسجد الحرام کا گیٹ نمبر 100 دنیا میں سب سے بڑا دروازہ ہے۔ سعودی شہری نے اس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔مسجد الحرام کے دروازوں کی تعداد 176 ہے۔ یہ دروازے عمدہ لکڑی سے تیار کیے گئے ہیں۔ ان پر پیتل کی پرت چڑھی ہوئی ہے۔
 
ہر دروازے پر اس کا نمبر اور رہنما روشن تختی لگی ہوئی ہے۔ سرخ رنگ کی تختی کا مطلب یہ ہے کہ مسجد الحرام میں نمازیوں کی تعداد مکمل ہوچکی ہے۔ سبز رنگ اس بات کی علامت ہے کہ ابھی اندر جگہ خالی ہے۔مسجد الحرام کے پانچ بڑے دروازے ہیں۔ ان میں سے ایک باب الملک عبد العزیز کہلاتا ہے۔ یہ مغربی صحن میں واقع ہے۔ دوسرا بڑا دروازہ باب الصفا کہلاتا ہے۔ یہ گیٹ نمبر 12 ہے۔ یہ سعی والے حصے کی جانب واقع ہے۔ تیسرا بڑا دروازہ باب الفتح کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ شمالی صحن میں واقع ہے۔ نمبر کے حوالے سے یہ 45واں ہے۔ ایک بڑا دروازہ باب العمرہ ہے یہ شمالی صحن میں ہے اور نمبر کے لحاظ سے یہ 62واں ہے۔بڑے دروازوں میں سے ایک باب الملک فہد ہے۔ یہ مغربی صحن میں واقع ہے۔ اس کا نمبر79واں ہے۔