09:48 am
ملک میر زمان کا تعزیتی ریفرنس 9جنوری کو نکیال میں ہوگا،ملک شفیق

ملک میر زمان کا تعزیتی ریفرنس 9جنوری کو نکیال میں ہوگا،ملک شفیق

09:48 am

ملک میر زمان کا تعزیتی ریفرنس 9جنوری کو نکیال میں ہوگا،ملک شفیق تقریب میں پیپلز پارٹی آزاد جموں کشمیر کی مرکزی قیادت و سابق وزراء شرکت کریں گے نکیال( نمائندہ اوصاف)پیپلز پارٹی آزاد جموں کشمیر کے مرکزی ر ہنماء ملک شفیق نے پارٹی وفود اور کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9جنوری کو نکیال میں پیپلز پارٹی کے مرکزی ر ہنماء،سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی و ڈسٹرکٹ کونسلرملک میر زمان کا تعزیتی ریفرنس نہایت عقیدت اور جوش کے ساتھ منایا جائے گا ۔ملک میر زمان کے تعزیتی ریفرنس میں پیپلز پارٹی آزاد جموں کشمیر کی مرکزی قیادت سابق وزراء کا نکیال آمد پر بھرپور استقبال کیا جائے گا ۔ملک میرز مان کی عوام علاقہ ،حلقہ اور پارٹی کے لئے گرانقدر خدمات ہیں ۔ملک میر زمان کی خدمات ہمیشہ سنہری حروف میں مرقوم کی جائیں گی۔ملک میر زمان کی وفات سے عوام علاقہ اور پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ۔نکیال کا ملک قبیلہ اور پیپلزپارٹی کے کارکنان ملک میر زمان کے مشن کو زندہ رکھیں گی ملک میر زمان کی سیاسی زندگی اور سیاسی عوامی طبقاتی و پارٹی جدوجہد ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔ان کی سیاسی سماجی پوری عمر کی زندگی طویل اور کٹھن جدوجہد سے عبارت ہے ۔ملک میر زمان جیسی شخصیات صدیوں بعد مادر گیتی پر جنم لیتی ہیں ۔ان کی وفات سے عوام علاقہ کو بڑا صدمہ پہنچا ۔وہ تمام قبائل اور عوام میں بلاتخصیص یکساں مقبول و معروف تھے ۔اپنے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ،پسے ہوئے استحصال زدہ عوام کے لئے کسی مسیحا سے کم نہ تھے ۔ تعزیتی ریفرنس کےحوالہ سے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں۔اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعدادموجود تھی۔

تازہ ترین خبریں