11:01 am
یوم حق خودرادیت اور بھٹو کی سالگرہ آج منائیں گے، چوہدری محبوب

یوم حق خودرادیت اور بھٹو کی سالگرہ آج منائیں گے، چوہدری محبوب

11:01 am

یوم حق خودرادیت اور بھٹو کی سالگرہ آج منائیں گے، چوہدری محبوب ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کی آزادی کیلئے ہزار سال لڑنے کا عہد کیا تھا کھوئی رٹہ(نمائندہ اوصاف) پیپلز پارٹی آزادکشمیر سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ممبر چوہدری محبوب ایڈووکیٹ نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ آج بھرپور طریقہ سے منائی جائے گی آزادکشمیر بھر میں شہید بھٹو کی سالگرہ کی تقریبات منعقد ہونگی جس میں جیالے بھرپور شرکت کرینگے آج پانچ جنوری کو شہید بھٹو کی سالگرہ کے موقع کشمیر ی عوام یوم حق خودرادیت بھی پورے جوش وجذبے کے ساتھ منائیں گے شہید بھٹو نے کشمیر کی آزادی کیلئے ہزار سال لڑنے کا عہد کیا تھا اس عہد کو آج نبھانے کیلئے کارکنان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان میں جمہوریت ،جمہوری اداروں کے تحفظ اور عوام کو با اختیار بنانے کی جدوجہد پیپلز پارٹی کی تاریخ کا حصّہ ہے پیپلز پارٹی کا اور شہید بھٹو کا نعرہ ہمارا نعرہ سب پر بھاری رائے شماری رائے شماری آج اس کی گونج پورے خطہ میں سنائی دے رہی ہے کشمیری قوم اب رائے شماری سے پیچھے نہیں ہٹے گی عالمی دنیا کو مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور کشمیری قوم کو رائے شماری کا حق دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔

تازہ ترین خبریں