09:05 am
وفاق عوام کو ریلیف دینے  میں ناکام ہو چکا ہے،سردار  یعقوب

وفاق عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکا ہے،سردار یعقوب

09:05 am

وفاق عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکا ہے،سردار یعقوب اشیا ئےخورونوش کی قیمتوں میں اضافہ نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی)پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینٹ نے سروسز ایکٹ میں ترمیم 2020کرکے ایک اچھی مثال قائم کی ہے، پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں نے دونوں ایوانوں میں بھرپور تعاون کرکے ملک کو بحرانی کیفیت سے نکال کر پاکستانی قوم کی بہترین نمائندگی کی ہے، جس کو ہمیشہ پاکستانی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، بلاشبہ پاکستانی حزب اختلاف مبارکباد کی مستحق ہے، موجودہ حکومت چور چورکی گردان کے علاوہ غریبوں کے لئے بھی کچھ نہ کر سکی، البتہ موجودہ حکومت کے لئے2020پریشانیوں کا سال ہی ہو گا، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما سردار محمد یعقوب خان آف داتوٹ نے کیا ،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے آئے روز اشیا ئےخورونوش میں اضافہ ہو رہا ہے، مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے، غریب کے منہ سے نوالہ تک چھینے کی کوشش کی جا رہی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

تازہ ترین خبریں