10:22 am
 کشمیرمیں159روز سے جاری کر فیو  بدترین دہشت گردی ہے،خادم سواریہ

کشمیرمیں159روز سے جاری کر فیو بدترین دہشت گردی ہے،خادم سواریہ

10:22 am

کشمیرمیں159روز سے جاری کر فیو بدترین دہشت گردی ہے،خادم سواریہ بھارتی سپر یم کورٹ کا کشمیر پر پابندیوں کو غیر آئینی قرار دینا مودی سرکار کے منہ پر طمانچہ ہے میرپور (نامہ نگار) پیپلز پارٹی سٹی میرپور کے چیف آ رگنائزر چودھری خادم حسین سواریہ نے کہا ہے کہ کشمیرمیں159روز سے جاری کر فیو انسانی حقوق کا قتل اور بدترین دہشت گردی ہے ۔ بھارتی سپر یم کورٹ کا کشمیر پر پابندیوں کو غیر آئینی قرار دینا مودی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔نریندرمودی دہشت گرد آر ایس ایس کے ایجنڈے کو لیکر چل رہا ہے جو اَمن اور انسانیت دشمنی ہے ۔بندو ق اور گولی کی طاقت سے کشمیر یوں کی تحر یک آزاد ی کمزور نہیں کی جاسکتی ۔مسئلہ کشمیر کو کل نہیں آج ہی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کر نا ہوگا۔کشمیریوں نے قربانیاں صرف حق خود ارادیت کے حصول کے لیے دی ہیں۔رائے شماری کے ذریعے ہی مسئلہ کشمیر کا حل ممکن اور قابلِ عمل ہے ،ان خیالات کا اظہار انھو ں نے اپنے ایک بیان میں کیا،چودھری خادم حسین سواریہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ختم ہو چُکی اس کی قیادت مُلک سے باہر بھاگ گئی ہے۔کشمیر کا سو دا کرنے والی پی ٹی آ ئی کسی صورت کامیاب نہیں ہو سکتی،پی ٹی آ ئی نے عوام کو مہنگائی،بے روز گاری کی عفریت میں جھکڑ کر دو وقت کی روٹی بھی چھین لی، بدقسمتی سے برادری ازم کے عفریت نے ہمارے معاشرے کو پراگندہ کیا ہے۔آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہو گا۔

تازہ ترین خبریں