12:07 pm
شرقی باغ میں بی آئی ایس پی کے کیش پوائنٹ  بنائے جائیں،عوامی حلقے

شرقی باغ میں بی آئی ایس پی کے کیش پوائنٹ بنائے جائیں،عوامی حلقے

12:07 pm

شرقی باغ میں بی آئی ایس پی کے کیش پوائنٹ بنائے جائیں،عوامی حلقے بھونٹ چوک ، چھتر نمبر ۲ اور ریڑہ کےہزاروں مستحقین کو مشکلات کا سامنا ہے باغ، ریڑہ (نمائندہ اوصاف) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بھونٹ چوک ، چھتر نمبر ۲ اور ریڑہ میں عوام کے لئے کیش پوائنٹ قائم کیا جائے تاکہ ہزاروں کی آبادی کو سہولت میسر ہو سکے ۔شرقی باغ میں کیش پوائنٹ نہ ہونے کی وجہ سے تحصیل باغ کیش پوائنٹ پر لوڈزیادہ ہونے کی وجہ سے مستحقین پریشانی کا شکار ہیں ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو رقم کی ادائیگی میں شدید مشکلات کا سامنا لاکھوں کی آبادی کو باغ میں ایک ہی کیش پوائنٹ دے کر آنے والی خواتین کو دن بھر قطاروں میں لگوا کر پریشان کیا جا رہاہے ،اس لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نیابت موجود ہے اورکیش پوائنٹ کھولائیں تاکہ وہ بی آئی ایس پی سے استفادہ حاصل کرنے والوں کو آسانی میسر آسکے شرقی اور وسطی با غ سے روزانہ سینکڑو ں مستحق خواتین دن بھر قطاروں میں لگنے کے بعد بھی مستحقین کو ادائیگی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ،عوامی حلقوں نے بی آئی ایس پی کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ باغ ، بھونٹ چوک ، دھڑے ، شہیدآباد ، ڈھلی اور لوہار بیلہ میں مزید کیش پوائنٹ قائم کیے جائے تاکہ عوام کی مشکلات کم ہو سکیں عوامی حلقوں نے مزید کہا کہ اگر فوری طور پر مزید کیش پوائنٹ نہ بنائے گئے تو مستحق خواتین شدید احتجاج پر مجبور ہونگی حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری بی آئی ایس پی کے ذمہ داران اور ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ بی آئی ایس پی

تازہ ترین خبریں