04:23 pm
اللہ جسےچاہیے صراط مستقیم پر لے آئے، ہندو گھرانے کے تمام افراد دائرہ اسلام میں داخل

اللہ جسےچاہیے صراط مستقیم پر لے آئے، ہندو گھرانے کے تمام افراد دائرہ اسلام میں داخل

04:23 pm

بدین(نیوز  ڈیسک) اللہ جیسے  چاہیے صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق دے۔۔  ضلع بدین کےعلاقے گولارچی میں نومسلم خاندانوں اور ہندوبرادری کے درمیان مذہبی رواداری مثال بن گئی۔گولارچی کے نواح میں واقع ایک کسان گھرانا اپنے خاندان کے تمام افراد کے ہمراہ حال ہی میں دائرہ اسلام میں داخل ہوا ہے۔بھیل برادری کے اس خاندان کے سیکڑوں افراد کئی دہائیوں سے مسلمان تھے جن کی دعوت پر اس گھرانے نے بھی 
اسلام قبول کرلیا۔ اس گھرانے کی ایک رکن بھاگی نے بتایا کہ 'ہم نے اپنی خوشی سے رضا سے اپنے بچوں کے ساتھ نبی ﷺ پر کلمہ پڑھا ہے پتہ نہیں اس میں کسی کو کیا اعتراض ہے'۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہندو تھے تب بھی آزاد تھے اب مسلمان ہیں تب بھی آزاد ہیں کوئی زور زبردستی نہیں مرضی سے مسلمان ہوئے ہیں۔ محمد اسلم اس گھرانےکا سربراہ ہے جو کسان ہے اور قبول اسلام کے بعد جب وہ اپنے بچوں کے ساتھ نماز کے لیے جاتا ہے تو تمام لوگ اس کا گرمجوشی سے استقبال کرتے ہیں۔اسلم کا کہنا ہے کہ دیگر باتوں کےعلاوہ اسے اسلام میں مساوات اور برابری بہت اچھی لگی، اسلام میں یہ ہے کہ برابری ہے مل کر کھاتے ہیں پیتے ہیں رہتے ہیں یہ ہمارے لیے بڑی بات ہے۔

تازہ ترین خبریں