11:46 am
رمضان المبارک۔

رمضان المبارک۔

11:46 am

       عربی زبان میں رمضان کا مادہ رَمَضٌ ہے، جس کا معنی سخت گرمی اور تپش ہے رمضان المبارک میں چونکہ روزہ دار بھوک و پیاس کی حدت اور شدت محسوس کرتا ہے اس لئے اسے رمضان کہا جاتا ہےعرب کی سرزمین پر اس مہینے میں اتنی گرمی پڑتی تھی کہ اس سے ریت اور پتھر سخت گرم ہوجاتے اور اس پر چلنے والوں کے پاؤں گرم ہو جاتے تھے اس لیے اس کا نام رمضان رکھ دیا گیا رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور یہ بہت بابرکت مہینہ ہے اس مہینے میں ہر عبادت کا ثواب کٸی گناہ بڑھ جاتا ہے مسلمان اس مہینے پر فخر محسوس کرتے ہیں رمضان المبارک میں برکت ہی برکت ہوتی ہے سحر اور افطار میں سارے گھر والے اکھٹے ہوتے ہیں پیار محبت اور خلوص بڑھ جاتا ہے اللہ تعالی ہر چیز میں اپنی برکت شامل کر دیتے ہیں
 
اس مہینے میں مسلمان روحانی اور قلبی سکون محسوس کرتے ہیں عبادات میں شوق اور ذوق پیدا ہوتا ہے مساجد آباد ہو جاتی ہیں صدقہ اور خیرات زکوت اور فطرانہ مسلمان اس مہینے میں جذبہ کے ساتھ دیتے ہیں کہ خداوند کی ذات خوش ہوگی اپنی رحمت برساٸے گی ان کے گناہ معاف کرے گی ہر مسلمان اپنے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کی کوشش کرتا ہےدین اسلام میں رمضان المبارک کے مہینہ کی فضیلت و اہمیت سے متعلق بہت سی قرآنی آیات اور احادیث ہیں چونکہ اس مہینے میں اسلام کا ایک رکن "روزہ" رکھا جاتا ہے جو اسلام میں انتہائی اجر و ثواب کا کام ہے اس کے علاوہ اس مہینے کی فضیلت میں جنت کے دروازوں کا کھول دیا جانا، جہنم کے دروازوں کا بند کر دیا جانااور سرکش شیاطین کو قید کرنا وغیرہ ہے مسلمان اس مہینے میں خاص طور سے گناہوں سے بچتے ہیں اور نیکی و خیرات کے کام کرتے ہیں، ان کے نزدیک یہ عبادات کے ذریعہ اللہ کی قربت، جنت کی طلب اور جہنم سے دوری کا مہینہ ہے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’ ہر چیز کے لئے کوئی نہ کوئی صفائی ستھرائی کا ذریعہ ہے اور بدن کی صفائی ستھرائی کا ذریعہ روزہ ہے۔‘‘(ابن ماجہ)حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’3 آدمیوں کی دعا رد نہیں ہوتی (ضرور قبول ہوتی ہے): ایک روزے دار کی افطار کے وقت، دوسرے عادل بادشاہ کی، تیسرے مظلوم کی بددعاء، اس کو اللہ تعالیٰ بادلوں سے اوپر اٹھالیتے ہیں اورآسمان کے دروازے اس کے لئے کھول دیے جاتے ہیں اورارشاد ہوتا ہے کہ میں تیری ضرور مدد کروں گا گو(کسی مصلحت سے) کچھ دیر ہوجائے ‘‘(ترمذی ، مسند احمد ) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص رمضان المبارک (کی راتوں) میں ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے (عبادت کے لیے) کھڑا ہو ، اس کے پچھلے تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں (بخاری ومسلم) ثواب کی امید رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ شہرت اور دکھاوے کے لیے نہیں بلکہ خالص اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لیے عبادت کی جائے رمضان المبارک کا مہینہ بڑا سعادتوں والا ہے اس ماہِ مبارک میں ہر نفل عمل کا اجروثواب فرض کے برابر ملتا ہے اور ہر فرض کا ستّر فرائض کے برابر، مساجد نمازیوں سے بھر جاتی ہیں، دل خودبخود اللہ کی طرف مائل ہو جاتا ہے ایسی صورت میں ہم ہمہ تن اللہ کی طرف رجوع کریں پوری امّت مسلمہ، اپنے ملک کے لئے اللہ کے حضور گڑگڑا کر کر دعا کرے اور پورے مہینے فرائض ادا کرنے کے ساتھ ساتھ عبادت کے لئے وقف کر دے

تازہ ترین خبریں

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

 صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

 کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

  پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

ملک میں سونا سستا ہوگیا

ملک میں سونا سستا ہوگیا

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی