08:57 pm
مدینے کابازارتھا،گرمی بہت زیادہ تھی ،ایک تاجر اپنے ساتھ ایک غلام کولیے پریشان کھڑاتھا

مدینے کابازارتھا،گرمی بہت زیادہ تھی ،ایک تاجر اپنے ساتھ ایک غلام کولیے پریشان کھڑاتھا

08:57 pm

مدینے کا بازار تھا گرمی کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ لوگ نڈھال ہو رہے تھے ایک تاجر اپنے ساتھ ایک غلام کو لیے پریشان کھڑا تھا غلام جو ابھی بچہ ہی تھا وہ بھی دھوپ میں کھڑا پسینہ پسینہ ہو رہا تھا تا جر کا سارا مال اچھے داموں بک گیا تھا بس یہ غلام ہی باقی تھا جسے خریدنے میں کوئی بھی دلچسپی نہیں دکھا رہا تھا تا جر سوچ رہا تھا کہ اس غلام کو خرید کر شاید اس نے گھاٹے  کا سودا کیا ہے اس نے تو سوچا تھا کہ اچھا منا فع ملے گا لیکن یہاں تو اصل
لاگت ملنا بھی دشوار ہو رہا تھا اس نے سوچ لیا تھا کہ اب اگر یہ غلام پوری قیمت پر بھی بکا تو وہ اسے فوراً بیچ دے گا مدینے کی ایک لڑکی کی اس غلام پر نظر پڑی تو اس نے تاجر سے پو چھا کہ یہ غلام کتنے کا بیچو گے؟ تاجر نے کہا کہ میں نے اتنے میں لیا ہے اور اتنے کا ہی دے دوں  گا۔ اس لڑکی نے بچے پر ترس کھاتے ہوئے اسے خرید لیا ۔تاجر نے بھی خدا کا شکر ادا کیا اور واپسی کی راہ لی مکے سے ابو حذیفہ مدینہ آئے تو انہیں بھی اس لڑکی کا قصہ معلوم ہوا۔  لڑکی کی
 رحم دلی سے متاثر ہو کر انہوں نے اس کے لیے نکاح کا پیغام  بھیجا جو قبول کر لیا گیا یوں واپسی پر وہ لڑکی جس کانام ثبیتہ بنت یعار تھا انکی  بیوی بن کر ان  کے ہمراہ تھی اور وہ غلام بھی مالکن کے ساتھ مکے پہنچ گیا۔ابو حذیفہ مکے آکر اپنے پرانے دوست عثمان ابن عفان سے ملے تو انہیں کچھ بد لا ہوا پا یا اور ان کے رویے میں سرد مہری محسوس کی انہوں  نے اپنے دوست سے  استفسار کیا کہ عثمان یہ سرد مہری کیوں؟ تو عثمان بن عفان نے جواب دیا کہ میں نے اسلام قبول کر لیا ہے اور تم ابھی تک مسلمان نہیں ہوئے تو اب ہماری دوستی کیسے چل سکتی ہے ۔ابو حذیفہ نے کہا تو پھر مجھے بھی حضرت محمد ﷺ کے پاس لے چلو اور اس اسلام میں داخل
کر دو جسے تم قبول کر چکے ہو۔ چنانچہ حضرت عثمان ؓ نے انہیں نبی کریمﷺ کی خدمت میں پیش کیا اور  وہ کلمہ پڑ ھ کر دائرہ اسلام میں  داخل ہو گئے گھر آکر انہوں نے اپنی بیوی اور غلام کو اپنے مسلمان ہونے کا بتا یا تو ان دونوں نے بھی کلمہ پڑ ھ لیا حضرت ابو حذیفہ ؓ نے اس غلام سے  کہا کہ چو نکہ تم بھی مسلمان ہو گئے ہو۔ اس لیے میں اب تمہیں غلام نہیں رکھ سکتا میری طرف سے تم اب آزاد ہو غلام نے کہا: آقا! میرا اس دنیا میں آپ دونوں کے سوا کوئی نہیں ہے۔ آپ نے مجھے آزاد کر دیا تو میں کہاں جاؤں گا حضرت ابو حذیفہ ؓ نے غلام کو اپنا بیٹا بنا لیا اور اپنے پاس ہی رکھ لیا غلام نے قرآن ِ پاک سیکھنا  شروع کر دیا اور کچھ ہی دنوں میں  قرآن
یاد کر لیا اور وہ جب قرآن پڑھتے تو بہت خوبصورت لہجے میں پڑ ھتے ہجرت کے وقت نبی کریم ﷺ سے پہلے جن صحابہ نے مدینہ کی طرف ہجرت کی ان میں حضرت عمر ؓ کے ساتھ حضرت  ابو حذیفہ ؓ اور ان کا لے پالک بیٹا  بھی تھا ۔

تازہ ترین خبریں

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

 صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

 کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

  پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

ملک میں سونا سستا ہوگیا

ملک میں سونا سستا ہوگیا

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی