09:43 pm
عورت سے قیامت والے دن پہلاسوال کیاہوگا؟

عورت سے قیامت والے دن پہلاسوال کیاہوگا؟

09:43 pm

عورتوں سے قیامت میں سب سے پہلے کیا سوا ل ہوگا؟ ارشاد نبوی ﷺ ہے :حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: قیامت کے دن عورتوں سے سب سے پہلے نماز کے متعلق سوال کیا جائے گا۔ (کہ پابندی کے ساتھ وقت پر ادا کیاتھا کہ نہیں) ۔ پھر شو ہر کے متعلق سوال ہوگا کہ اس کے ساتھ کیسا برتاؤ کیا تھا”۔ اس حدیث کے فائدے میں لکھتے ہیں۔کہ حشر کا میدان جو قلب و جگر کو پگھلا دینے والا ہوگا۔ اس میں عام مسلمانوں خواہ مرد یا عورت ، سب سے پہلا
سوال نماز کے متعلق ہوگا۔ قیامت کے دن جو جان کے پگھلا دینے والا ہوگا۔ اس دن سب سے پہلا سوال نما ز کا ہوگا۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: قیامت میں سب سے پہلے نماز کا حسا ب ہوگا۔ اگر یہ صیحح نکلا تو دوسرے اعمال بھی صیحح نکلیں ہوں گے۔ اگر اس میں گڑ بڑ ہوئی تو دوسرے اعمال میں بھی گڑ بڑ ہی ہوگی۔ عورتیں نما ز میں بھی کوتا ہی کرتی ہے ۔ نئی عمر کی جوان عورتیں اکثر ترک نماز ہوتی ہیں۔ کچھ تو بہانہ بناتی ہے۔ بچوں کا پیشاب کپڑے میں لگا رہتا ہے۔ افسوس یہ سب بہانے قیامت میں نہیں چلیں گیں۔ جب سز ا ملے گی تب پتہ چل جائے گا۔اس لیے عورتوں کو چاہیے کہ نما ز کی پابند ی کریں۔ گھر کی بڑی عورتوں کو چاہیے کہ چھوٹی عمر ہی سے پابند صلوۃ بنائیں ۔ شروع عمر کی عادت اور پابندی کا اثر پوری عمر باقی رہتاہے۔ فرائض شریعت کے مطابق عورتوں سے شوہر کے حقوق اور ان کے خدمت کے بارے میں سوال ہوگا۔ آج کل کی وہ عورتیں جو ملازمتیں کرتی ہیں ۔ آفس دفتر وغیرہ میں کام کرتی ہیں۔ وہ شوہر کی خدمت میں کوتاہی کرتی ہیں۔ حتیٰ کہ ایسی عورتوں سے کھانے تک کی سہولت نہیں ملتی۔ ایسی کوتاہی کل قیا مت میں قابل گرفت ہوگی۔ اللہ پاک ہم سب کو اس حدیث کو سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: قیامت کے دن بندے سے سب سے پہلے جس عمل کا حساب ہوگا وہ نماز ہے، اگر یہ صحیح ہوا تو وہ کامیاب ہوجائے گا اور نجات پائے گا اور یہ ٹھیک نہ ہوا تو وہ ناکام ہوگا اور نقصان اٹھائے گا۔ اگر اس بندے کے فرائض میں کچھ کمی رہ جائے گی تو پروردِگار فرمائے گا: دیکھو کیا میرے بندے کے پاس کوئی نفلی نماز ہے؟ پھر اس سے فرض کی کمی پوری کی جائے گی، پھر تمام اعمال کا ایسا ہی حساب ہوگا۔اس حدیث کو امام احمد، ترمذی، نسائی، ابن ماجہ، دارمی، ابن ابی شیبہ، ابو یعلی اور حاکم نے روایت کیا ہے۔امام بخاری نے اسے ’التاريخ الکبير‘ میں مختصراً روایت کیا ہے۔امام ہیثمی نے بھی ذکر کیاہے۔ مذکورہ الفاظ ترمذی کے ہیں۔ امام ترمذی نے فرمایا ہے:یہ حدیث حسن غریب ہے۔ امام حاکم نے فرمایاہے کہ اس حدیث کی اسناد صحیح ہے جبکہ شیخین نے اس کی تخریج نہیں کی اور امام مسلم کی شرائط کے مطابق اسنادِ صحیح کی ایک اور روایت بھی موجود ہے جو اس کی مؤید ہے۔ امام ہیثمی نے فرمایا ہے کہ اس کے رجال صحیح حدیث کے رجال ہیں۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے حضورنبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیاہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یقینا پہلی چیز جس کا حساب بندہ سے لیا جائے گا وہ نماز ہے۔ اگر نماز درست ہوگی تو بندہ کے جملہ اعمال درست ہوں گے اور اگر نماز درست نہ ہوئی تو دوسرے تمام اعمال بھی درست نہیں ہوں گے۔اس حدیث کو امام طبرانی، طیالسی اور مقدسی نے روایت کیا ہے، اورہیثمی اور منذری نے ذکر کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور  محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ  بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد 

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد