09:58 pm
رات کسی بھی وقت سورت اخلاص پڑ ھ لیں

رات کسی بھی وقت سورت اخلاص پڑ ھ لیں

09:58 pm

حضرت انس ؓ نبی کریم ﷺ سے روایت فرماتے ہیں جو شخص روزانہ دو سو مرتبہ قل ھواللہ احد پڑھے تو اس کے پچاس سال کے گناہ اس کے نامہ اعمال سے مٹادیئے جاتے ہیں البتہ اس پر اگر قرض ہو تو وہ معاف نہیں ہوتا جب تک ادا نہ کرے یا صاحب حق معاف نہ کرے ۔روزانہ دو سو مرتبہ سورہ اخلاص آپ پڑھ سکتے ہیں آپ کسی بھی وقت پڑھ لیجئے چاہے رات کو جب سونے کے لئے جائیں تو پڑھ لیجئے یا آپ کسی بھی وقت پڑھ سکتے ہیں بس آپ نے دو سو مرتبہ قل ھو اللہ احد پڑھنا ہے
اور اس کے اول آخر آپ نے درود ابراہیمی لازمی پڑھ لینا ہے درود شریف پڑھنے کےبعد سورہ اخلاص کو 200 مرتبہ پڑھ لیجئے ہم سب گن اہ گار ہیں ۔اور بے شک ہم گن اہ گار ہے اور ہمارے لئے اس سے زیادہ کیا بات ہوگی کہ ہمارے پچاس سال کے گناہ مٹادیئے جائیں اور اس سے بڑھ کر ہمارے لئے کیا انعام ہوسکتا ہے۔ ایک اور حدیث ہے حضرت انس ؓ نبی کریم ﷺ سے روایت فرماتے ہیں کہ جو شخص سوتے وقت دائیں کروٹ پر لیٹ کر سو مرتبہ قل ھو اللہ احد پڑھے تو قیامت کے دن اللہ اس سے فرمائیں گے اے میں بندے دائیں جانب سے جنت میں داخل ہوجا یعنی آپ اس سے اندازہ لگاسکتے ہیں کہ چھوٹا ساکام ہے چھوٹا سا عمل ہے اور اس کی فضیلت و اجر بہت زیادہ ہے تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ اے میرے بندے دائیں جانب سے جنت میں داخل ہو جا۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا: سب جمع ہوجاؤ تمہیں ایک تہائی قرآن سناؤں گا۔ جب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم جمع ہوگئے تو آپ صلی اللہ علیہ و سلم تشریف لائے اور قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ پڑھی اور ارشاد فرمایا یہ سورۃ ایک تہائی یعنی تیسرا حصہ قرآن کے برابر ہے۔ ایک آدمی کو سورہ الاخلاص سے بہت محبت تھی اور اس محبت کی وجہ سے وہ اس سورت کو ہر نماز کی قراء ت کے اختتام پر پڑھتے تھے، اللہ تعالیٰ نے اس کی اس سورت سے محبت کی وجہ سے اسے جنت میں داخل کر دیا۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہﷺ نے اس صحابی کے متعلق جو امام تھے اور ہر نماز میں قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ ضرور پڑھا کرتے تھے۔اور جب ان سے اس کا سبب در یافت کیا گیا تو کہا: مجھے اس سورت سے بے حدمحبت ہے۔ فرمایا: اس شخص کو خبر دے دو کہ بے شک اللہ تعالیٰ بھی اس شخص سے محبت کرتے ہیں۔ ایک اور حدیث میں ایک صحابی کا واقعہ آیا ہے کہ وہ ہمیشہ اور سورتوں کے ساتھ سورۂ اخلاص ہر رکعت میں ضرور پڑھا کرتے تھے، جب ان سے اس کا سبب دریافت کیا گیا تو انھوں نے کہا: مجھے اس سورت سے بہت محبت ہے تو اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا: اس سورت کی محبت ہی تم کو جنت میں داخل کردے گی۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہﷺ نے ایک شخص کو صدقِ دل سے قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ پڑھتے ہوئے سنا تو فرمایا: اس شخص کے لیے جنت واجب ہو گئی۔جو شخص دن میں دو سو مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے، اس سے 50 سال کے گن اہ معاف ہوجاتے ہیں، الا یہ کہ اس پر کسی کا قرض ہو۔

تازہ ترین خبریں

ہم معاملات  آئین کےمطابق بڑھانا چاہتے ہیں، دانائی سے فیصلہ نہ  کیا تو انارکی پھیلے گی، وفاقی  وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ

ہم معاملات آئین کےمطابق بڑھانا چاہتے ہیں، دانائی سے فیصلہ نہ کیا تو انارکی پھیلے گی، وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ

عدالت نے حسان نیازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا

عدالت نے حسان نیازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا

سازشی سائفر میں ناکامی ، عمران خان کا یوٹرن  ،امریکا  تعلقات  بحالی کیلئے  لابنگ فرم سے معاہدہ   کرلیا

سازشی سائفر میں ناکامی ، عمران خان کا یوٹرن ،امریکا تعلقات بحالی کیلئے لابنگ فرم سے معاہدہ کرلیا

روزہ نیلامی میں حکومت نے 1141 ارب مالیت کے ٹی بلز فروخت کیے،اسٹیٹ بینک

روزہ نیلامی میں حکومت نے 1141 ارب مالیت کے ٹی بلز فروخت کیے،اسٹیٹ بینک

13 کا ٹولہ تباہی  کی علامت  ،نگران حکومت کی  کوئی حیثیت نہیں، پاکستان میں کٹھ پتلی تماشہ لگا ہوا ہے، شیخ رشید احمد

13 کا ٹولہ تباہی کی علامت ،نگران حکومت کی کوئی حیثیت نہیں، پاکستان میں کٹھ پتلی تماشہ لگا ہوا ہے، شیخ رشید احمد

امریکی کانگریس میں 23 مارچ  کو یوم پاکستان منانے کی قرارداد پیش کردی گئی

امریکی کانگریس میں 23 مارچ کو یوم پاکستان منانے کی قرارداد پیش کردی گئی

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے ملک کو  آئینی بحران سے بچا لیا  ، مریم اورنگزیب

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے ملک کو آئینی بحران سے بچا لیا ، مریم اورنگزیب

آئی  ایم ایف کا اعتراض نہیں بنتا،سبسڈی نہیں  ، غریب  کیلئے  فیول سستا کر رہے ہیں،وفاقی وزیر مصدق ملک

آئی ایم ایف کا اعتراض نہیں بنتا،سبسڈی نہیں ، غریب کیلئے فیول سستا کر رہے ہیں،وفاقی وزیر مصدق ملک

اکتوبرتک انتخابات ملتوی کرکے ای سی پی آئین سےکھلےانحراف کا مرتکب ہواہے،عمران خان کا انکشاف

اکتوبرتک انتخابات ملتوی کرکے ای سی پی آئین سےکھلےانحراف کا مرتکب ہواہے،عمران خان کا انکشاف

یوم پاکستان ، خصوصی تقریبات کا انعقاد،ملک و ملت کے لیے خصوصی  دعائیں ،سیمینار زکا اہتمام   سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

یوم پاکستان ، خصوصی تقریبات کا انعقاد،ملک و ملت کے لیے خصوصی دعائیں ،سیمینار زکا اہتمام سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

ہم نے   چیلنجز کو نظر نہیں کرنا  ،23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا عہد ساز دن ہے، وزیر اعظم   شہباز شریف کا خصوصی پیغام

ہم نے   چیلنجز کو نظر نہیں کرنا  ،23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا عہد ساز دن ہے، وزیر اعظم   شہباز شریف کا خصوصی پیغام

بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیاں ،دنیا  ایسے مقام پر پہنچنے کے قریب ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں،  اقوامِ متحدہ رپورٹ

بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیاں ،دنیا ایسے مقام پر پہنچنے کے قریب ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں، اقوامِ متحدہ رپورٹ

پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

لائن لگا کر آٹا فراہم  کرنے کا حکومتی اقدام ،عوام  کیلئے وبال جان  ،سیل پوائنٹ پر پھگدڑ ،8 خواتین شدید زخمی ہوگئیں

لائن لگا کر آٹا فراہم کرنے کا حکومتی اقدام ،عوام کیلئے وبال جان ،سیل پوائنٹ پر پھگدڑ ،8 خواتین شدید زخمی ہوگئیں