10:39 pm
وہ صحابی جن کے پیچھے  رسول اللہﷺ نے نماز پڑھی ۔۔ ایسا کب ہواور کیوں ہوا؟

وہ صحابی جن کے پیچھے رسول اللہﷺ نے نماز پڑھی ۔۔ ایسا کب ہواور کیوں ہوا؟

10:39 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وہ صحابیؓ کون ہیں جن کے پیچھے رسول اللہﷺ نے نماز پڑھی۔ سوال :وہ کونسے صحابی ہیں جن کو یہ شرف حاصل ہے کہ اللہ تعالیٰ کے رسول ینے ان کے پیچھے نماز پڑھی ۔جواب : وہ ایک ہی صحابی ہیں جن کو یہ شرف حاصل ہے کہ ان کی امامت کے اندر اللہ کے رسول ﷺ نے ایک نماز ادا کی ہے ۔صحابی کا نام عشرہ مبشرہ میں سے سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف ؓ یہ شرف ان کو حاصل ہے ۔ دلیل کیا ہے واقعہ کیا پیش ہوا تھا سنن نسائی کے اندر 109نمبر
حدیث ہے بیان کرنے والے صحابی رسول مبیرہ بن شعبہ ؓ ہیں وہ فرماتے ہیں کہ ایک سفر پر جارہے تھے رات کا وقت تھا اللہ کے رسول ﷺ قافلے سے علیحدہ ہوکر قضائے حاجت کیلئے چلے گئے لیکن جو پیچھے صحابہ کرام ؓ تھے ان کو معلوم نہیں تھا کہ اللہ تعالیٰ کے رسول ﷺ کہاں گئے ہیں ۔کچھ تاخیر ہوگئی ادھر فجر کی نماز کا وقت ہوگیا ۔جو صحابہ کرام ؓ تشریف فرما تھے کہ انہوں نے سمجھا کہ اللہ کے رسولﷺ کسی اور جگہ پر چلے گئے ہیں واپس نہیں آئیں گے نماز کا وقت ہوچکا ہے اور فجر کی نماز کا وقت مختصر ہوتا ہے نماز پڑھ لیتے ہیں نبی کریمﷺ کہیں دور نکل گئے ہیں یہ سوچ کر سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف ؓ کو ساتھیوں نے امام بنا لیااور ان کے پیچھے نماز پڑھنا شروع کردی ۔ ایک رکعت ادا کرچکے تھے اور دوسری رکعت بھی قرات ہورہی تھی کہ اللہ تعالیٰ کےرسول ﷺ تشریف لے آئے دیکھا فجر کی جماعت ہورہی ہے آپﷺ اسی طرح صف میں کھڑے ہوئے اللہ اکبر پڑھ کر نماز شروع کردی ۔ مبیرہ بن شعبہ ؓ فرماتے ہیں جب سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف ؓ نے دوسری رکعت مکمل کر سلام پھیرا تو کیا دیکھتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ کھڑے ہوکر دوسری رکعت ادا کررہے ہیں ۔ اس حدیث میں دو چیزیں ثابتہوتی ہیں کہ ساری زندگی میں ایک ہی واقعہ پیش آیا ہے کہ جس میں اللہ تعالیٰ کے رسول ﷺ کی ایک رکعت جماعت سے رہ گئی تھی ۔ یہی واقعہ ہے کہ آپﷺ نے ساری زندگی میں ایک نماز ایسی ہے جو صحابی کے پیچھے ادا کی ہے وہ یہی نماز فجر تھی ۔یہ ہمارے لیے سنت بن گئی کہ اگر کسی کی نماز رہ جائے تو وہ کیسے ادا کرنی ہے اسی پر عمل کرتے ہوئے آج ہم بھی کسی نماز میں تاخیر ہوجائے تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد وہ کھڑے ہوکر اپنی نماز کو پورا کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ اس طرح کے تمام سوالات کو سمجھ کر اس پر عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے اور ہم سب کو اپنی زندگی میں دین پر قائم ودائم رکھے۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر