09:15 pm
جب ایک غزوہ میں کفار کی ضرب سے مسلمانوں کے قدم اکھڑ گئے تو آپ ﷺ نے حضرت عباس ؓ سے کنکریاں منگوا کر کیا کیا؟

جب ایک غزوہ میں کفار کی ضرب سے مسلمانوں کے قدم اکھڑ گئے تو آپ ﷺ نے حضرت عباس ؓ سے کنکریاں منگوا کر کیا کیا؟

09:15 pm

جب ایک غزوہ میں کفار کی ضرب سے مسلمانوں کے قدم اکھڑ گئے تو آپ ﷺ نے حضرت عباس ؓ سے کنکریاں منگوا کر کیا کیا؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عقب میں خالدؓ بن ولید کی سپہ سالاری میں بنو سلیم کا دستہ مقدمہ الجیش میں تھا۔ ان کے ہاتھ میں علم بھی تھا۔ جونہی یہ دستہ تہامہ کا میدان طے کر کے حنین کی تنگ گھاٹی سے گزرا، دشمن کی فوجوں نے جو درہ کی چوٹی پر گھات لگائے بیٹھی تھیں اپنے سپہ سالار مالک بن عوف کی ہدایت کے مطابق پے بہ پے تیروں کی
باڑھ چھوڑ دی۔ ادھر یہ مصیبت کہ دن کا اجالا بھی پوری طرح نہ ابھرا تھا۔ کہ مسلمانوں میں خلفشار پڑ گیا۔ دشمن کے حملے سے گھبراکر ادھر ادھر چھٹ گئے۔ بعض بھاگ ہی نکلے، جن کی بد دلی پر ابوسفیان نے ان لوگوں کے متعلق جنہوں نے کل مکہ جیسا مورچہ فتح کیا تھا کہا ان کے طور طریقوں سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ سمندر سے ادھر نہیں رک سکتے۔ اس وقت ابو سفیان کے چہرے پر تعجب کے آثار تھے۔ تکلم کے وقت ان کے دونوں ہونٹ کھل گئے اور دانت نظر آنے لگے۔ اسلامی فوج کے ایک سپاہی (شیبہ بن عثمان بن ابو طلحہ جن کا باپ احد میں مسلمانوں کے ہاتھ سے قتل ہوا تھا) کی زبان سے نکل گیا آج میں بھی اپنے باپ کے خون کا بدلہ (جناب) محمد سے لے کر رہوں گا! اسی لشکر میں سے کلدہ بن حنبل نے کہا آج سحر باطل ہو گیا کلدہ کی بات صفوان کے کانوں میں پڑی تو اس نے ڈانٹ کر (کلدہ سے) کہا تیرے منہ میں آگ پڑے! بخدا! مجھے خود پر ہوازن کی حکومت سے مرد قریش کی فرماں روائی زیادہ محبوب ہے۔ اور ہوازن کی ضرب سے مسلمانوں میں بری طرح ابتری پھیل گئی۔ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم راحلہ پر تشریف فرما تھا۔ فوج کے شکست خوردہ سپاہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب سے گزرتے اور بھگدڑ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی نوبت نہ آتی۔ اس نازک ساعت میں کیا چارہ کار تھا؟ کیا خاتم الرسل صلی اللہ علیہ وسلم کی مسلسل بیس سالہ قربانی کا ثمرہ اسی لمحہ میں تلف ہونے کو ہے، یعنی آج کے دن کی فجر کیتاریکی میں؟ اور ان کے رب نے اپنا دامن ان کے ہاتھ سے جھٹک کر انہیں ہمیشہ کے لئے اپنی نصرت سے محروم فرما دیا ہے۔ نہیں یہ ایسی نازک ساعت تھی جس کے پیش آنے سے قبل ایک قوم یا تو اپنے مقابل کو ملیا میٹ کر سکتی ہے یا خود کو فنا! پھر اس کے بعد مسلمان رٹ میں لوٹ آئے، لوٹنے والوں کی تعداد لمحہ بہ لمحہ بڑھتی گئی۔ ایک دوسرے کو یوں واپس آتا ہوا دیکھ کر مسلمانوں کے قدم پھر سے جم گئے۔ کبھی انصار نے اپنے آدمیوں کو اے انصار کہہ کر پکارا اور گاہے اے خزرج! سے انہیں لڑائی جاری کرنے کے لئے بلایا۔ اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسلمانوں کی کارکردگی کے نظارہ میں مصروف تھے۔ ذرا دیر میں گھمسان کا رن آ پڑا اب مسلمان دشمنوں کو رگید رہے ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بآواز بلند پکار کر فرمایا مسلمانو! ہمت نہ ہارنا۔ لڑائی نے زور پکڑ لیا ہے۔ اللہ نے اپنے رسول سے نصرت کا جو وعدہ فرمایا ہے وہ پورا ہو کر رہے گا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عباسؓ سے فرمایا کنکریوں کی ایک مٹھی مجھے دو۔ اور دست مبارک میں لے کر شاھت الوجوہ کہہ کر دشمنوں کی طرف پھینکیں۔ مسلمان موت سے نڈر ہو کر داد شجاعت دے رہے تھے۔ انہیں یقین تھا کہ آج کے شہید اپنے زندہ رہنے والوں سے بہتر ہوں گے۔ لڑائی نے ہول ناک صورت اختیار کر لی۔ ہوازن بن ثقیف اور ان کے رفیقوں نے یہ سمجھ کر جی چھوڑ دیا کہ مقابلہ پر ڈٹے رہنے کا نتیجہ موت کے سوا کچھ نہیں۔ ان کے پاؤں اکھڑ گئے اور پیٹھ دکھا کر بھاگ نکلے۔

تازہ ترین خبریں

سارہ انعام قتل کیس ۔۔۔عدالت نے ایاز امیر کو مقدمے سے خارج کرنے کا حکم دے دیا

سارہ انعام قتل کیس ۔۔۔عدالت نے ایاز امیر کو مقدمے سے خارج کرنے کا حکم دے دیا

بس اتنا ہی۔۔۔!!! اسحاق ڈارکی نااہلی کے لیے دائر درخوا ست۔۔۔درخواست گذارنے واپس لے لی

بس اتنا ہی۔۔۔!!! اسحاق ڈارکی نااہلی کے لیے دائر درخوا ست۔۔۔درخواست گذارنے واپس لے لی

مریم اورنگزیب سے بد تمیزی کرنے والوں کو ایسے سبق سکھائیں گے۔۔۔ن لیگی رہنما عطا تارڑنےغصے میں انتقامی اعلان کر دیا

مریم اورنگزیب سے بد تمیزی کرنے والوں کو ایسے سبق سکھائیں گے۔۔۔ن لیگی رہنما عطا تارڑنےغصے میں انتقامی اعلان کر دیا

منافق۔۔۔عوام کے سامنے سستا سستا کے ڈھول پیٹنے والے فون پر مہنگائی کرنے کو کہتے ہیں ۔۔۔شیخ رشید نے حکومت کو نشانے پر رکھ لیا

منافق۔۔۔عوام کے سامنے سستا سستا کے ڈھول پیٹنے والے فون پر مہنگائی کرنے کو کہتے ہیں ۔۔۔شیخ رشید نے حکومت کو نشانے پر رکھ لیا

تلاشی پردسویں جماعت کی طالبہ کے بیگ سے ایسی چیز نکلی کہ دیکھنے والے سب ہکا بکارہ گئے، دیکھیں ویڈیو

تلاشی پردسویں جماعت کی طالبہ کے بیگ سے ایسی چیز نکلی کہ دیکھنے والے سب ہکا بکارہ گئے، دیکھیں ویڈیو

آڈیولیکس کیس ،آئی ایس آئی اور آئی بی کی ابتدائی تفشیش مکمل ، معاملہ سنجیدہ و گمبھیرہو گیا،کونسے نئے انکشافات ہوئے؟جانیں

آڈیولیکس کیس ،آئی ایس آئی اور آئی بی کی ابتدائی تفشیش مکمل ، معاملہ سنجیدہ و گمبھیرہو گیا،کونسے نئے انکشافات ہوئے؟جانیں

پاکستانیوں نے سر پیٹ لیا۔۔۔ مہنگائی طوفان نا قابل یقین حد تک بڑھ گیا۔۔۔ اشیاءکی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

پاکستانیوں نے سر پیٹ لیا۔۔۔ مہنگائی طوفان نا قابل یقین حد تک بڑھ گیا۔۔۔ اشیاءکی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

ڈار نے آتے ہی ڈالر کے پر کاٹ گئے، امریکی کرنسی میں ڈھیر، روپے نے کہیں کا نہ چھوڑا، قیمت میں بڑی کمی

ڈار نے آتے ہی ڈالر کے پر کاٹ گئے، امریکی کرنسی میں ڈھیر، روپے نے کہیں کا نہ چھوڑا، قیمت میں بڑی کمی

افسوسناک واقعے نے پورے خاندان کو موت کی نیند سلا دیا،جاں بحق ہونےوالوں میں 4بچے اور خاتون بھی شامل ،11زخمی

افسوسناک واقعے نے پورے خاندان کو موت کی نیند سلا دیا،جاں بحق ہونےوالوں میں 4بچے اور خاتون بھی شامل ،11زخمی

 فنڈز کی کمی کا بہانہ، حکومت نے کیا کیا ختم کروانے کی کوشش کی ۔۔۔ مریم نواز اور وزیر اعظم کی مبینہ بات چیت کی آڈیو لیک

فنڈز کی کمی کا بہانہ، حکومت نے کیا کیا ختم کروانے کی کوشش کی ۔۔۔ مریم نواز اور وزیر اعظم کی مبینہ بات چیت کی آڈیو لیک

نیا انکشاف ۔۔۔عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات کا نیا رخ سامنے آگیا

نیا انکشاف ۔۔۔عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات کا نیا رخ سامنے آگیا

اسحاق ڈار کی آمد کیساتھ ہی ڈالرسستا کیوں ہوتا چلا جا رہا ہے۔۔۔پی ٹی آئی اہم رہنما نے بڑی سازش سے پردہ اٹھا دیا

اسحاق ڈار کی آمد کیساتھ ہی ڈالرسستا کیوں ہوتا چلا جا رہا ہے۔۔۔پی ٹی آئی اہم رہنما نے بڑی سازش سے پردہ اٹھا دیا

بڑی خبر۔۔۔ فنڈز کی کمی کا بہانہ، حکومت نے کیا کیا ختم کروانے کی کوشش کی ۔۔۔

بڑی خبر۔۔۔ فنڈز کی کمی کا بہانہ، حکومت نے کیا کیا ختم کروانے کی کوشش کی ۔۔۔

کر سی بچانے کے ایسے ایسےطریقےکہ عقل دنگ رہ جائے چوہدری پرویز الٰہی کی نئی حکمت عملی عوام کے سامنے آگئی

کر سی بچانے کے ایسے ایسےطریقےکہ عقل دنگ رہ جائے چوہدری پرویز الٰہی کی نئی حکمت عملی عوام کے سامنے آگئی