09:38 pm
وہ وقت جب سیدنا عمر ؓ نے ممبر پر بیٹھ کر ایک خاتون کے منہ سے سن لیا کہ وہ  شراب کی خواہش کا اظہار کر رہی ہے

وہ وقت جب سیدنا عمر ؓ نے ممبر پر بیٹھ کر ایک خاتون کے منہ سے سن لیا کہ وہ شراب کی خواہش کا اظہار کر رہی ہے

09:38 pm

ایک عورت رات کے سناٹے میں شراب پینے اور ایک خوبصورت نوجوان سے آرزوئے ملاقات کا اظہار کر رہی تھی۔ اس کی یہ آرزو یا تو برحق تھی یا وہ عورت حقیقت سے قطع نظر محض دل بہلانے کے لئے یہ عاشقانہ اشعار گنگنا رہی تھی۔ بہرحال ظواہر کے اعتبار سے یہ اشعار قابل گرفت ہی قرار پاتے تھے۔ ان اشعار کا ترجمہ:‎کیا مجھے شراب مل سکتی ہے؟‎میں شراب پینا چاہتی ہوں ‎کیا نصر بن حجاج سے ملاقات کا کوئی رستہ نکل سکتا ہے؟‎سیدنا عمر ؓ نے یہ اشعار سن لئے اور
صبح کے وقت فورا نصر بن حجاج کو طلب فرمایا۔ وہ حاضر ہوا اور واقعی انتہائی خوبرو اور لمبے بالوں والا نوجوان تھا۔ سیدنا عمر ؓ نے اس کے بال منڈوا دیے۔ بال منڈوانےکے بعد وہ اور بھی خوبصورت لگنے لگا۔ سیدنا عمر ؓ نے اسے پگڑی باندھنے کا حکم دیا۔ پگڑی باندھ کر وہ اور بھی حسن و جمال کا پیکر نظر آنے لگا۔سیدنا عمر ؓ نے اسے مدینہ بدر کر کے بصرہ بھیج دیا۔سیدنا عمر ؓ نے یہ اقدام عورتوں کو فتنے سے بچانے، برائی کا دروازہ بند کرنے اور ان مجاہدین کی عزتیں محفوظ رکھنے کے لئے کیا جو اللہ کے راستے میں محو جہاد تھے۔‎اسی طرح کا ایک اور واقعہ پیش آیا۔ سیدنا عمر ؓ رات کو مدینہ طیبہ کی گلیوں میں گشت کر رہے تھے،انہیں اچانک کچھ عورتوں کی گفتگو سنائی دی ، وہ ایک دوسرے سے پوچھ رہی تھیں، بتاؤ مدینہ میں سب سے خوبصورت بانکا جوان کون ہے؟ ان میں سے ایک خاتون نے جواب دیا: وہ ابوزویب ہے۔ سیدنا عمر ؓ نے ابو زویب کو طلب فرمایا۔ وہ آیا تو حسن کا ایک شاہکار نکلا۔ سیدنا عمر ؓ نے اسے دیکھ کر فرمایا: یقیناً تو عورتوں کے لئے بھیڑیا ہے۔ یہاں سے فوراً چلا جا۔ ہمارے ہاں مدینہ میں کبھی نہ رہنا۔نوجوان نے عرض کیا: اگر آپ مجھے جلا وطن ہی کرنا چاہتے ہیں تو مجھے میرے چچا نصر بن حجاج کے پاس بھیج دیجئے۔افراد بنو سلیم قبیلہ سے تعلق رکھتے تھے۔ غرض سیدنا عمر ؓ نے اسے بھی بصرہ بھیج دیا۔‎مذکورہ اقدامات سیدنا عمر ؓ کی کیسی کیسی گراں قدر صفات کی نشاندھی کرتے ہیں۔ اولاً یہ کہ وہ مسلمانوں کے معاشرے میں پاکدامنی کو کس قدر زبردست اہمیت دیتے تھے، امت مسلم کے کس قدر خیرخواہ تھے،بالخصوص انھیں خواتین کی عزت و تکریم کا کس قدر قوی احساس تھا کہ ان کے لئے لغزش کا ادنیٰ سے ادنیٰ امکان بھی ختم کر دیتے تھے۔ان واقعات کو بیان کرنے کا مقصد یہی ہے کہ ہمیں سمجھ آجائے کہ پردہ کرنا صرف عورت کا فرض نہیں بلکہ مرد پر بھی نگاہ پست رکھنا لازم ہے۔ عورتکا اگر سب سے قیمتی زیور حیاء ہے تو مرد کا سب سے قیمتی ہتھیار حیاء ہے۔آج کے عصری علوم کے تمام مراکز میں عموماً مخلوط نظام تعلیم ہے، تو ان اداروں میں جہاں عورت کو مکمل شرعی طریقے سے خود کو ڈھانپ کر پردے میں جانا چاہیئے وہیں مرد کو بھی چاہیئے کہ اپنی نظر نیچی رکھے۔ اگر واقعی ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہے، انہیں عزت دینی ہے،تو ایک دوسرے کے سامنے شرم کو اپنائیے، ایک دوسرے سے حیاء کا حجاب قائم کریں۔یہی ہمارے اور ہماری آنیوالی نسلوں کے حق میں بہتر ہے، وگرنہ مشرق و مغرب میں کوئی فرق نہ رہیگا۔ تب ہر طرف عریانی، فحاشی و بےحیائی کا اندھیرا چھا جائیگا۔ پھر کسی رشتے کی وقعت نہ رہے گی۔ اپنی تہذیب، اپنی روایات اور اپنی اقدار کا خیال رکھیں اور انہیں سنبھال کر رکھیں کہ یہ امانت ہیں ہم پر اپنی آنیوالی نسلوں تک پہنچانے کیلئے۔

تازہ ترین خبریں

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

امریکی اداکارہ این ہیش کی حالت نازک، خاندان نے امید چھوڑ دی

امریکی اداکارہ این ہیش کی حالت نازک، خاندان نے امید چھوڑ دی

تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، پیپلزپارٹی کے رہنما نے اب تک کا بڑا دعویٰ کردیا

تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، پیپلزپارٹی کے رہنما نے اب تک کا بڑا دعویٰ کردیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ مل گیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ مل گیا

جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس حلقے سے کپتان کامخالف امیدوارکون ہے

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس حلقے سے کپتان کامخالف امیدوارکون ہے

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میںازالہ کون کرے گا،لاہورہائی کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میںازالہ کون کرے گا،لاہورہائی کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

عوام کوبجلی کازوردارجھٹکادیدیاگیا،فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبرآگئی

عوام کوبجلی کازوردارجھٹکادیدیاگیا،فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبرآگئی

جب ایک غزوہ میں کفار کی ضرب سے مسلمانوں کے قدم اکھڑ گئے تو آپ ﷺ نے حضرت عباس ؓ سے کنکریاں منگوا کر کیا کیا؟

جب ایک غزوہ میں کفار کی ضرب سے مسلمانوں کے قدم اکھڑ گئے تو آپ ﷺ نے حضرت عباس ؓ سے کنکریاں منگوا کر کیا کیا؟

بیوی،شوہرکےلئےکن وجوہات کی بناپرحرام ہوجاتی ہے؟جس سےہم لوگوں کی اکثریت لاعلم ہے. جانئےنبی کریم ﷺ کافرمان

بیوی،شوہرکےلئےکن وجوہات کی بناپرحرام ہوجاتی ہے؟جس سےہم لوگوں کی اکثریت لاعلم ہے. جانئےنبی کریم ﷺ کافرمان

مسجد نبویﷺ میں پہلی بارجب آپﷺ منبرپربیٹھے، توکھجورکا تناچیخ چیخ کرکیوں رونےلگا؟

مسجد نبویﷺ میں پہلی بارجب آپﷺ منبرپربیٹھے، توکھجورکا تناچیخ چیخ کرکیوں رونےلگا؟

حجراَسودکوخانہ کعبہ سےجب جداکرکےلےجایاگیاتھا توجس  اونٹ پروہ لاداجاتاتھا وہ کیوں مرجاتاتھا؟ایمان افروزواقعہ

حجراَسودکوخانہ کعبہ سےجب جداکرکےلےجایاگیاتھا توجس  اونٹ پروہ لاداجاتاتھا وہ کیوں مرجاتاتھا؟ایمان افروزواقعہ

زوال کےوقت عبادت سےکیوں منع کیا گیاجان کرآپ بھی بےساختہ سبحان اللہ کہیں گے

زوال کےوقت عبادت سےکیوں منع کیا گیاجان کرآپ بھی بےساختہ سبحان اللہ کہیں گے

حضرت محمدﷺ نےصحابہ کرام سےفرمایا کہ میں تمہیں ایسےکلمات سکھاتا ہوں جواگرتم  سوتےوقت پڑھ لوتواگررات کومرجاؤگےتوفطرت اسلام پر مروگے

حضرت محمدﷺ نےصحابہ کرام سےفرمایا کہ میں تمہیں ایسےکلمات سکھاتا ہوں جواگرتم سوتےوقت پڑھ لوتواگررات کومرجاؤگےتوفطرت اسلام پر مروگے

رات کو2 بجے اپنے بستر پر لیٹے لیٹے ہی ایک تسبیح پڑھ لیں، انشاءاللہ گھر میں رزق کی فراوانی ہو گی

رات کو2 بجے اپنے بستر پر لیٹے لیٹے ہی ایک تسبیح پڑھ لیں، انشاءاللہ گھر میں رزق کی فراوانی ہو گی

روز قیامت سمندروں میں آگ کیسے لگے گی؟قرآن کی صدیو ں پہلے کی گئی پیش گوئی پر جب غیر مسلموں نے تحقیق کی تو کیا حیران کن انکشاف ہوا

روز قیامت سمندروں میں آگ کیسے لگے گی؟قرآن کی صدیو ں پہلے کی گئی پیش گوئی پر جب غیر مسلموں نے تحقیق کی تو کیا حیران کن انکشاف ہوا