01:33 pm
 برطانوی شہری پیدل حج کیلئے روانہ 6500 کلو میٹر فاصلہ پیدل طے کر کے اگلے سال حج پر پہنچ جائیں گے

لندن (نیوز ڈیسک )پرانے دور میں کئی لوگ حج کی سعادت حاصل کرنے کو نکل پڑتے تھے، جس کا مقصد رب کی خوشنودی حاصل کرنا ہوتا ہے۔ آج کے دور میں بھی ایک عراقی نژاد برطانوی شہری نے اسلام سے محبت کی یہ مثال قائم کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرد برطا نوی شہری حج کے مقدس سفر پر پاپیادہ روانہ ہوگئے ہیں۔وہ برطا نیہ سے مقدس سرزمین تک پہنچنے کے لیے گھریلوساختہ گاڑی 
کے ساتھ سفر کررہے ہیں۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق وہ آئندہ سال حج سے قبل برطا نیہ سے مکہ مکرمہ پہنچنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ پچاس سالہ آدم محمد پہلے ہی وولورہیمپٹ سے مکہ تک اپنے 6500 کلومیٹر طویل سفر کاآغاز کرچکے ہیں اور پڑوسی ملک ہالینڈ پہنچ گئے ہیں۔ توقع ہے کہ آدم محمد اردن پہنچنے سے پہلے جرمنی، جمہوریہ چیک، بلغاریہ، ترکی، شام سے گزریں گے۔وہ اردن سے زمینی سرحد عبور کرکے سعودی عرب جائیں گے۔آدم محمد کو اتنا طویل سفر پیدل گاڑی کے ساتھ طے کر نے کی کیا سوجھی؟اس بارے میں وہ بتاتے ہیں:”ایک صبح میں بیدار ہوا اور میں نے سوچاکہ مجھے حج کے لیے مکہ کی طرف جا نا ہے اور راستے میں دعا کروں گا اور اللہ سے درخواست کروں گا کہ وہ ہمیں اپنی رحمتوں سے نوازے اور ہم انسانوں کو معاف کردے، ہم سب کو، صرف ایک نسل یا ایک شنااخت، یا ایک اعتقاد رکھنے والوں کو نہیں،بلکہ سب کو معاف کردے۔“ آدم کا کہنا ہے کہ وہ قریباً 4,200 میل کا سفر300 کلوگرام سے زیادہ وز نی گاڑی کو دھکیلتے ہوئے پیدل طے کرنا چاہتے ہیں۔ا نہیں اس طویل سفر میں 1,330 گھنٹے لگیں گے۔وہ نہ صرف پیدل چل رہے ہوں گے بلکہ اپنے ساتھ ٹرالی کو بھی دھکیل رہے ہوں گے۔یہ ایک بالغ کے تابوت جتنی ہے۔حج کے لیے مکہ معظمہ پہنچنے تک اگلے پورے سال کے لیے ان کا گھریہی ہتھ گاڑی ہوگی۔ہرسردوگرم موسم میں ان کا بسیرا اسی میں ہوگا،اسی میں سوئیں اور کھائیں پکائیں گے۔ آدم محمد 1990 کی دہائی کے آخر تک عراقی فوج میں بہ طور فوجی خدمات ا جام دیتے رہے تھے،پھر وہ جنگی قیدی بن گئے تھے۔اس کے بعد وہ برطانیہ چلے گئے تھے۔

تازہ ترین خبریں

نئے مون سون سسٹم کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری۔۔ کراچی سے خیبر تک بارشیں ہی بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 

بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ۔۔پاکستان کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں جاری کردیں، گندے دھندے میں کون کون ملوث ہے؟والدین اور طلبا یہ ضرور

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی  کو یقینی بنانا چاہیے۔عارف علوی

 ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے کامعاملہ ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن  اتاردیاگیا 

ویلکم ۔۔خوش آمدید۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آ رہے ہیں۔۔؟ دشمنوں کی نیندیں حرام کردینےوالی خبر

ظلم کی انتہائی ، بااثرملزمان نے لڑکی کا نازک اعضا کات دیا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟جانیے

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

 سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

 لاہور  ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے جہاز پر نا معلوم شخص کی جانب سے  لیزر لائٹ  مارنے کا واقعہ،  مقدمہ درج

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف،یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

خیبر پختونخوامیں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں توباقی کون بچتاہے؟عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

 مسلم لیگ (ن) نے  الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

 انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید 