07:58 pm
قرآن عمر سے نہیں دل سے حفظ ہوتا ہے ۔۔ 76 سال کی عمر میں  قرآن حفظ کرنے والی دادی کون ہیں؟ جانیں ان کی زندگی کی حیران کن کہانی

قرآن عمر سے نہیں دل سے حفظ ہوتا ہے ۔۔ 76 سال کی عمر میں قرآن حفظ کرنے والی دادی کون ہیں؟ جانیں ان کی زندگی کی حیران کن کہانی

07:58 pm

قرآن حفظ کرنے کے لئے انسان وقت یا عمر نہیں دیکھتا بس اپنا جزبہ اور شوق دیکھتا ہے کیونکہ یہ وہ کلامِ پاک ہے جس کو کسی بھی عمر کے لوگ یاد کر سکتے ہیں، حفظ کرسکتے ہیں۔ چاہے وہ جوان ہوں، بچے ہوں یا کوئی بوڑھا ہو، بالکل ایسی ہی ایک کہانی ہم آپ کو 85 سالہ دادی کی ہے جنہوں نے قرآن بھی بڑھاپے میں حفظ کیا اور گریجوئیشن بھی مکمل کی۔حجہ جہاد بتوء نامی بزرگ خاتون
نے 85 سال کی عمر میں فلسطینی یونیورسٹی سے بی اے کی ڈگری اسلامی قوانین کے شعبے میں حاصل کرکے پوری دنیا میں یہ واضح کردیا کہ علم کے لئے عمر کی نہیں بس لگاؤ اور تعلیم سے محبت ہونی چاہیئے راستے خدا آسان کردیتا ہے۔حجہ کہتی ہیں: '' میں نے ساری زندگی مختلف گھریلو کاموں اور فلسطین کے بگڑتے ہوئے حالات کو دیکھتے ہوئے گزار دی، کبھی بمباری تو کبھی آگ کے شعلے، کبھی قرآن پڑھنے کا بھی زندگی میں وقت نہ ملا، لیکن جب میں 73 سال کی ہوئی تو مجھے بس دل بے چین محسوس ہوا، ایک دن مدرسہ گئی اور قرآن سنا، اس دن سے میں نے قرآن پڑھنا شروع کیا اور پھر ساتھ ہی حفظ بھی کیا، محض 3 سال کے عرصے میں یعنی میں نے 76 سال کی عمر میں قرآنِ پاک حفظ کرلیا، جب وفاق کا امتحان مدارس کا دیا تو معلوم ہوا کہ میں نے اس میں تیسری پوزیشن حاصل کی.اس کے بعد مجھے لگا کہ میں اور بھی بہت کچھ پڑھ سکتی ہوں، پھر میں نے اپنی پڑھائی پر توجہ دی، بچوں سے پڑھنے کے لئے کہا تو انہوں نے میری بات مانی اور مجھے پڑھنے کا موقع دیا، اس کے بعد میں نے پہلے انٹر کیا اور پھر 4 سالہ گریجوئیشن کے پروگرام میں اسلامی قوانین کے شعبے میں داخلہ لیا اور اب میں نے وہ امتحان بھی بآسانی پاس کرلیا۔ میری پوتی میری سینئر تھی اور میں اس کی جونئیر، اس نے 2 سال پہلے ڈگری لی اور مجھے اب ملی ہے۔ میں امید کرتی ہوں کہ قرآن کی طاقت فلسطینیوں کو اسرائیل کے ظلم سے جلد ہی چھٹکارہ دلوائے گی۔

تازہ ترین خبریں

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145  وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145 وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی  رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے،انوارالحق

دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے،انوارالحق

آئندہ الیکشن کیلئےالیکشن کمیشن کو 17.4 ارب روپے جاری

آئندہ الیکشن کیلئےالیکشن کمیشن کو 17.4 ارب روپے جاری

خاور مانیکا کے کہنے پر کمرے میں جاتا تو عمران خان مجھے ڈانٹ کر نکال دیتے تھے، گواہ محمد لطیف

خاور مانیکا کے کہنے پر کمرے میں جاتا تو عمران خان مجھے ڈانٹ کر نکال دیتے تھے، گواہ محمد لطیف

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ،نثار احمد  کا اعزاز،پانچ رنز پر 5کھلاڑی آؤٹ

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ،نثار احمد کا اعزاز،پانچ رنز پر 5کھلاڑی آؤٹ

پاکستانی ویمن  ٹیم کی تاریخی  کامیابی،ٹی 20 میں واضح برتری حاصل کرلی

پاکستانی ویمن ٹیم کی تاریخی کامیابی،ٹی 20 میں واضح برتری حاصل کرلی

غزہ  جنگ،فلسطینیوں کی نسل کشی جاری،2روز میں 800 سے زائدافرادشہید

غزہ جنگ،فلسطینیوں کی نسل کشی جاری،2روز میں 800 سے زائدافرادشہید

احسن اقبال مہنگائی کے ذمہ دار، سارا کٹھا چٹھا تیار کررکھا ہے، دانیال عزیز

احسن اقبال مہنگائی کے ذمہ دار، سارا کٹھا چٹھا تیار کررکھا ہے، دانیال عزیز

پنجاب میں ڈینگی کے وار تیز، 50نئے کیسز کی تصدیق

پنجاب میں ڈینگی کے وار تیز، 50نئے کیسز کی تصدیق