03:24 pm
صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر  کا  771 واں سالانہ سہہ روزہ عرس آج سے  شروع ہوگا

صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کا 771 واں سالانہ سہہ روزہ عرس آج سے شروع ہوگا

03:24 pm

سیہون(نیوز ڈیسک) صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کا 771 واں
سالانہ سہہ روزہ عرس آج سے شروع ہورہا ہے، زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ حضرت لال شہباز قلندر کے عرس کا افتتاح گورنر سندھ پھولوں کی چادر چڑھا کر کرینگے، انتظامیہ نے سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات بھی کیے ہیں۔تین روزہ عرس کے دوران ادبی کانفرنس اور ملاکھڑا کے مقابلے بھی ہوں گے جبکہ عرس کے آخری روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات میں ایوارڈ تقسیم کرینگے۔