تازہ ترین  
بدھ‬‮   14   ‬‮نومبر‬‮   2018

کشمیریوں کے خلاف بے ہودہ زبان استعمال کرنا پاکستان کے خلاف سازش ہے، امتیاز عباسی


دھیرکوٹ(نمائندہ اوصاف)کشمیریوں کے خلاف بے ہودہ زبان استعمال کرنا پاکستان کے خلاف سازش ہے۔ پاکستان کی وفاداری کا حلف اٹھانے والے اس قائد کے حکم کی خلاف ورزی کر رہے ہیں جس میں کہا گیا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے اس سے پہلے بھی کشمیریوں کو برا بھلا کہا۔ ان لوگو ں کے خلاف کہاجا رہا ہے جو وزیر اور وزیر اعلیٰ رہے اس وقت یہ کہاں تھے۔ان خیالات کا اظہار جمیعت علما اسلام کے جنرل سیکرٹری مولانا امتیاز عباسی نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری استحکام پاکستان اور تکمیل کے نامکمل ایجنڈے کے لیے خون کی ندیاں بہا رہے ہیں اور بھارت کی 7لاکھ فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات کا عہدہ بھارت کے خلاف استعمال ہونے کے بجائے کشمیریوں کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کو فوری طورپر ایسے لوگوں کے خلاف تادیبی کاروائی کرنی چاہیے اور عہدے سے ہٹایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے مقبوضہ کشمیر میں کیا پیغام جائے گا کشمیری پاکستان کے پرچم لپیٹ کر ابدی نید سو رہے ہیں۔ انہیں گالیاں دینا قابل مذمت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ پاکستانی لیڈر شپ کو بھی ایسے لوگوں کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے اس سے کشمیریوں کے حوصلے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چین سے سو رہے ہیں۔ جبکہ کشمیری اپنی عزتیں مال، جان، اور کاروبار قربان کر رہے ہیں۔ بھارتی درندوں کے ہاتھوں عصمت فروشی ہو رہی ہے۔ گزشتہ روز بھارتی فوج نے جو ظلم کیا اور اس میں خواتین کو بھی نہیں بخشا۔ عالمی برادری کیوں خاموش ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں انجیوز کی صورت اختیار کر چکی ہیں جو پاکستان کے دشمنوں کے خلاف بولنے کی جرات نہیں کرتیں ایسے حالات میں ایک ذمہ دار فرد کی طرف سے اس طرح کے بیانات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ریاستی ادارے اس کا نوٹس لیں ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved