تازہ ترین  
بدھ‬‮   14   ‬‮نومبر‬‮   2018

آزادکشمیروگلگت بلتستان کے درمیان روابط کیلئے زمینی راستے آسان بنائے جائیں(سلطان رئیس)


کھوئیرٹہ ( اوصاف نیوز)گلگت بلتستان میں ٹیکسز اور دیگر عوامی مسائل کے لیے کامیاب تحریک چلانے والے کل جماعتی عوامی ایکشن کمیٹی کے چئیرمین علامہ سلطان رئیس کی قیادت میں ایک وفد نے آزاد کشمیر کے دورہ کے دوران نصاب کمیٹی کے چئیرمین قیوم راجہ اور وائس چئیرمین محبوب کاکڑوی کے ساتھ ملاقات میں نصاب ایکشن کمیٹی کی بھرپور

حمایت کا اعلان کرتے ہوئے نصاب کمیٹی کو گلگت بلتستان تک وسعت دینے کا وعدہ کیا انہوں نے کہا کہ اپنی تاریخ پڑھنا جموں کشمیر کے بچوں کا حق ہے اور ان سے یہ حق چھیننا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جسکی گلگت بلتستان کی عوامی ایکشن کمیٹی ہر محاز پر بھر پور مخالفت کرے گی علامہ سلطان رئیس نے کہا کہ آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان کے مسائل ایک جیسے ہیں جنکا اندازہ انہیں یہاں آ کر ہوا انہوں نے حکومت آزاد کشمیر پر زور دیا کہ گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے زمینی راستے آسان بنائے جائیں تاکہ دونوں خطوں کے درمیان زہنی ہم آہنگی پیدا کرنے اور غلط فہمیوں کو دور کرنے میں مدد ملے علامہ سلطان رئیس نے راولا کوٹ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے انجنئیر عابد رشید کو عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کا کنوینر مقرر کیا جو آزاد کشمیر بھر کا دورہ کر کے غیر جماعتی طور پر عوامی ایکشن کمیٹی کا سیٹ اپ مکمل کریں گے قیوم راجہ اور محبوب کاکڑوی نے گلگت بلتستان و آزاد کشمیر کمیٹی کے چئیرمین علامہ سسلطان رئیس کی آزاد کشمیر آمد پر خیر مقدم کرتے ہوئے اے جے کے نصاب ایکشن کمیٹی کی حمایت کرنے اور اسے گلگت

بلتستان تک وسعت دینے کے اعلان کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان دونوں جموں کشمیر کا حصہ ہیں اور ان دونوں خطوں کا نصاب ایک جیسا ہونا چائیے تاکہ ان دونوں خطوں کی نوجوان نسل مسلہ کشمیر کی تاریخی۔ جغرافیائی اور عالمی حیثیت کو سمجھ کراس دیرینہ قومی مسلہ کے حل میں اپنا بنیاد ی کردار ادا کر سکے قیوم راجہ اور محبوب کاکڑوی نے نصاب کے لیے جاری جد و جہد اور سپریم کورٹ کے صدر راجہ انعام اللہ خان کی صدارت میں منعقدہ سیمینار اور تاریخی مواد کے حوالے سے اکبر لائبریری میرپور کی انتظامیہ راجہ محمد شبیر خان۔ مسلم کانفرنس کے رہنماء قیوم قمر اور دیگر وکلاء اور تعلیمی مائرین اور سیاسی رہنمائوں و کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس مشترکہ کاز کے لیے مسلسل تعاون کی درخواست کی ہے علامہ سلطان رئیس نے الیکٹرونک میڈیا کو متعدد انٹرویوز بھی دئیے ہیں قیوم راجہ اور عابد رشید نے کہا گلگت بلتستان کی عوامی قیادت کو مستقبل قریب میں آزاد کشمیر بھر کا دورہ کروایا جائے گا۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved