تازہ ترین  
بدھ‬‮   14   ‬‮نومبر‬‮   2018

بیگم محترمہ نصرت بھٹو کی لازوال قربانیوں کی ایک تحویل داستان ہے


میرپور(نمائندہ اوصاف) پاکستان میں جمہوریت کے لیے بیگم محترمہ نصرت بھٹو کی لازوال قربانیوں کی ایک تحویل داستان ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بعد بیگم نصرت بھٹو نے پاکستان پیپلزپارٹی کو نامساہد حالات میں بھی منظم رکھا اور ایک تحویل عرصہ ضیائی امریت کا ڈٹ کا مقابلہ کیا اور پارٹی کے کارکنوں کے ہر دکھ سکھ میں ایک ماں کی طرح ساتھ دیا اور بھٹو شہید کی شہادت کے بعد جب امرانا ں قوتوں نے ضیائی سرپرستی میں پیپلزپارٹی کو نقصان پہنچانے کی کوشش تو بیگم نصرت بھٹو نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ ان قوتوں کا مقابلہ کیا اور بے شمار دفعہ زخمی ہوئی ۔ ان خیالات کا اظہار بیگم محترمہ نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر سٹی میرپور کے صدر آصف حسن میر ، غازی لیاقت باغ وسیکرٹری جنرل چوہدری طاہر حمزہ ، سینئرنائب صدرناصرخان جرال ، سید شفیق حسین شا ہ ، سید عادل حسین شاہ ، اجمل جرال ، مبارک مغل ،پی ایس ایف کے سابق راہنما پیپلزپارٹی برطانیہ کے راہنما راجہ قمر اسلم ، شاہد محمود راٹھور ، پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما زبیر احمد جرال اور پی ایس ایف سٹی میرپور کے صدر ارسلان گجر ،اور دیگر پارٹی راہنمائوں نے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کی تاریخ اور خاص کر برصغیر کی تاریخ میں بھٹو خاندان جتنی قربانیاں کسی نے نہیں دیں اور پاکستان کی تاریخ میں بھٹو خاندان کی قربانیوں کے جواب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے بھٹو خاندان کی محبت اورفلسفے وافکار میں ایک تاریخ رقم کی کارکنوں نے ثابت کیا کہ اگر قیادت مزدوروں کسانوں ہاریوں اور طالبعلموں کے حقوق کی جنگ لڑ سکتی ہے تو کارکن بھی ان پر اپنی جانیں فداء کر سکتیںہیں اور کارکنوں نے بھی ذوالفقار علی بھٹو کی گرفتار ی سے لیکر پھانسی کا پھندا چومنے تک پروانوں کی طرح اپنی جانوں کے نزرانے پیش کیے پارٹی راہنمائوں نے بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر دعائیہ تقریب منعقد کی اور ان کے ایصال ثواب کے لیے غرباء میں کھانا تقسیم کیا ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved