تازہ ترین  
بدھ‬‮   14   ‬‮نومبر‬‮   2018

فخر میرپور چاچا زمان علی چوہدری نے اپنی زندگی انسانیت کی خدمت کرتے گزاری،راشد نجیب


میرپور(بیورورپورٹ) فخر میرپور چاچا زمان علی چوہدری نے اپنی زندگی انسانیت کی خدمت کرتے گزاری، وہ میرپور کی عوام کے لئے ہمدردی رکھنے والی شخصیت تھی ان خیالات کا اظہار ستار خدمت ویلفیئر انٹرنیشنل کے سرپرست اعلیٰ محمد راشد نجیب نے گذشتہ روز ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ستار خدمت ویلفیئر انٹرنیشنل کا ہنگامی اجلاس کا منعقد ہوا اس میں سرپرست اعلیٰ محمد راشد نجیب، جنرل سیکرٹری راجہ خضر رحمان ، سیکرٹری انفارمیشن افضال حسین بجاڑ ،اوورسیز کمیونٹی سے امتیاز زمان سالار ، راجہ خالد ، پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر قمر چوہدری، انیس شاہ،چوہدری وسیم و دیگر نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت آزاد کشمیر مشاہیر میرپور، فخر ڈڈیال چاچا زمان علی کے نام سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈڈیال کو منسوخ کرنے کا وعدہ پورا کرے، جس کی منظوری سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے دے رکھی ہے ، آزاد حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث کشمیر کے ہیرو کو وہ مقام نہ ملنا جس کا وہ حقدار ہے سراسر ذیادتی ہے جس کی اجلاس میں پرزور مزمت کی گئی،وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کشمیر کے ہیرو کی خدمات پر ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈڈیال کو فخر میرپور زمان علی چوہدری کے نام سے منسوخ کرنے کی فوری کارروائی کے احکامات جاری کریں، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری راجہ خضر رحمان نے کہا کہ چند عناصر سازش کے ذریعے فخر میرپور زمان علی چوہدری کے نام سے منسوخ کئے جانے کے احکامات پر پرانی عمارت کو ان کے نام سے منسوخ کرنا چاہتے ہیں جو ہمیں منظور نہیںزمان علی چوہدری کے نام سے نئی عمارت و ہسپتال کو منسوخ کیا جائے، اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن افضال حسین بجاڑ کا کہنا تھا کہ زمان علی چوہدری کی خدمات کی بدولت آج دنیا بھر میں میرپور کو منی لندن کہا جاتا ہے محسن میرپور کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے صدر پاکستان فیلڈ مارشل محمد ایوب خان نے انہیں ستار خدمت جیسے قومی اعزاز سے نوازا، جو ان کی عوامی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved