تازہ ترین  
بدھ‬‮   14   ‬‮نومبر‬‮   2018

24اکتوبر تجدید عہد کا دن ہے، ہمایون زمان مرزا


میرپور(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء چیئرمین جموں وکشمیر ہیومن رائٹس کمیشن ہمایوں زمان مرزا نے کہا ہے کہ 24اکتوبر تجدید عہد کا دن ہے آج سے 71سال قبل کشمیری مجاہدین نے ڈوگرہ سامراج کیخلاف علم بغاوت بلند کر کے آزاد خطہ کو اس کے تسلط سے آزاد کروایا ہمارے کشمیری مجاہدین کی عظیم قربانیوں کی وجہ سے آج ہم کشمیر کے ایک آزاد حصے میں موجود ہیں کشمیری مجاہدین نے ڈوگرہ سامراج کیخلاف علم بغاوت کر کے آزاد خطہ کو اس کے تسلط سے آزاد کروایا اگر ان مجاہدین کو مزید موقع مل جاتا تو انشاء اللہ اس وقت پورے کشمیر آزادی کی شمع سے روشن ہوتا ۔یوم تاسیس آزادکشمیر کے موقع پر ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ جب تک مسئلہ کشمیر اور اس پار کے ہمارے کشمیر ی بہن بھائیوں کو آزادی نصیب نہیں ہوجاتی اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیر کا چپہ چپہ آزاد ہوگا کشمیری قوم گزشتہ ستر سالوں سے آزادی کیلئے اپنی جدوجہد کر رہے ہیںاور یہی وجہ ہے کہ لاکھوں کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ دینے کے باوجود آزادی کی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹے ۔ تحریک آزادی کشمیر بہت جلد اپنے منطقی انجام سے دوچار ہونے والی ہے وہ وقت دور نہیں جب آر پار کے کشمیری اکٹھے ہونگے مسئلہ کشمیر کے حل اور جنوبی ایشیاء میں امن کے خواہاں ممالک کو چاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل اور بھارتی کو مقبوضہ کشمیر سے اپنی آٹھ لاکھ افواج کے انخلاء پر زور دے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما چیئرمین جموں کشمیر ہیومن رائٹس کمیشن ہمایوں زمان مرزا نے آزاد کشمیر کے 71ویں یوم تاسیس کے موقع پراپنے خصوصی پیغام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved