تازہ ترین  
منگل‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2018

کانسٹیبل محمد رئیس ولد محمد بشیر کی نماز جنازہ برجاہ میں ادا کی گئی


سماہنی پونا (تحصیل رپورٹر) میرپور پولیس کے جان بحق ہونے والے کانسٹیبل محمد رئیس ولد محمد بشیر کی نماز جنازہ برجاہ میں ادا کی گئی ،نماز جنازہ میں میرپور ،بھمبر پولیس کے اعلیٰ حکام ،اہلکاران ،سیاسی وسماجی شخصیات اور اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،پولیس کے دستے نے مرحوم کی میت کو سلامی پیش کی ،پولیس کانسٹیبل محمد رئیس کچھ روز قبل گہری کھائی سے پراسرار طور پر زخمی حالت میں ملا تھا جسکا علاج معالجہ کرایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور خالق حقیقی سے جا ملا ،مرحوم کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ،شرکائے جنازہ نے مرحوم کی مغفرت وبلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved