تازہ ترین  
منگل‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2018

پاکستان پیپلزپارٹی کو اپنی زندگی کے 40سال دیئے ، ارشد برقی


سماہنی پونا(تحصیل رپورٹر) سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹوشہید کے پولیٹیکل سیکرٹری،پی ایس ایف کے بانی چیئرمین اور پیپلز پارٹی کیساتھ چالیس سالہ رفاقت رکھنے والے ممتاز سیاسی کارکن ارشد برقی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو اپنی زندگی کے 40سال دیئے جس کی وجہ عظیم قائد ذوالفقارعلی بھٹو شہید کاسیاسی فلسفہ وفکر اور ان کے بعد بے نظیر بھٹو شہید کی ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات کو عملی جامع پہنانے کی جدوجہد تھی ۔لیکن عظیم قائد بے نظیر بھٹو شہید کی شہادت کے ساتھ ہی پیپلزپارٹی میں باقی رہ جانے والی قیادت نے سب سے پہلے ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کے نظریات وافکار سے عملی طور پر انحراف کرتے ہوئے جماعت کو ایک کاروباری فرنچائز میں بدل دیا جسکے دکھ وصدمے سے ہزاروں نظریاتی کارکن گھروں میں بیٹھ گئے ہیں ۔ایسے حالات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان قوم کے لیے امیدکی کی کرن کے طورپر ابھرے ہیں ۔پاکستانی قوم اگر ملک خداداد کو مسائل کے گرداب سے نکالنا چاہتی ہے تو ہمیں عمران خان کی حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے جس میں بھٹو شہید جیسا جذبہ حب الوطنی موجود ہے ۔میرا تعلق عملی طورپر تحریک انصاف سے نہیں ہے لیکن میں اس سچائی پر بھی یقین رکھتا ہوں کہ آزاد کشمیر میں بیرسٹر سلطان محمود کی شکل میں ایک ایسالیڈر موجود ہے جس کے کردار پر آرپار کے تمام کشمیریوں کو فخر حاصل ہے ،جن کی صلاحیتوں پر میں نے عظیم لیڈر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو بھی فخر محسوس کرتے دیکھا ہے ان خیالات کا اظہار ارشد برقی نے سابق امیدوار اسمبلی سماہنی چوہدری اصغر علی کی طرف سے اہتمام کردہ ایک عظیم الشان استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا، تقریب کا اہتمام چوہدری اصغر علی کے دیرینہ دوست معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری مطلوب حسین آف برطانیہ کے بیٹے کی شادی کے اعزاز میں چوہدری اصغر علی کے نیوسٹی فارم ہائوس پر کیا گیا جس میں حلقہ سماہنی بھر کے علاوہ میرپور اور پنجاب سے چوہدری اصغر علی کی دوست سیاسی وسماجی شخصیات ، انتہائی قریبی کارکنان ،اوورسیز پاکستانیوں اورمیرپور کے بعض انتظامی آفسران نے بھی شرکت کی جن میں تحریک انصاف برطانیہ کے صدر چوہدری مالک ،پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی متحرک رہنماء چوہدری عنصر صارم،مہمان خصوصی چوہدری مطلوب آف UKاور ان کے فرزند چوہدری چوہدری عامر مطلوب ،سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع بھمبر چوہدری مظہر حسین ،چیئرمین محمد اشرف آف لالہ موسیٰ،سید حمید حسین شاہ ،چوہدری امجد ،چوہدری وقاص ،چوہدری نجابت کھڑی شریف ،چوہدری شریف ،سعید احمد ،چوہدری افضال ،دانیال مہربان ، چوہدری آصف ،سعید انتظار،برطانیہ اور دیگر ممالک سے آئی سیاسی وسماجی اوورسیز شخصیات چوہدری ربنواز،چوہدری فاروق،سعید عزیز ،چوہدری سلیم ،چوہدری خالد ،عدیل ربنواز چوہدری حارث ،چوہدری یعقوب ،چوہدری تیمور،یاسر مجید تنویر اشرف،ساجد زرگر،وقاص اشرف ،راجہ عمران سلیم جبکہ DSPمیرپور عنصر اور SHOعرفان بھٹی نے بھی بطور خاص شرکت کی ۔تقریب کے آخر میں میزبان تقریب چوہدری اصغر علی نے شرکاء تقریب کا شکریہ ادا کیا۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved