تازہ ترین  
منگل‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2018

گریس ویلی میںسکول کے طلباء کو لے جانیوالی جیپ دریائے نیلم میں جاگری


نیلم (نمائندہ اوصاف ) گریس ویلی میںسکول کے طلباء کو لے جانیوالی جیپ دریائے نیلم میں جاگری تین طالب علم جاں بحق، چھ شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب بالائی نیلم گریس ویلی میں مرناٹ سے پھولاوئی کی طرف جانے والی مسافر جیپ نمبرQA648 جسے ڈرائیور تنویر کیانی چلارہا تھا سڑک کی خستہ حالی کے باعث مرناٹ بالا کے مقام پر دریائے نیلم میں جا گری ہے ۔ جس سے تین طلباء نوید احمد ولد عبدالشکورمتعلم کلاس 07thخلیل احمد ولد عظیم احمدمتعلم کلاس7th،رفاقت ولد عبدالحکیم متعلم کلاس 06thساکنان مرناٹ جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جبکہ چھ طالب علم ندیم ولد عبدالطیف،محمد شعیب ولد خورشید،محمود ولد خانیزمان،عثمان ولد عبدالمجید،عمران ولد زعفران زخمی طلبا کو مقامی لوگوں نے دریا سے نکال کر تحصیل ہیڈکواٹر کیل منتقل کیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ سڑک کی خستہ حالی اور پھسلن کے باعث پیش آیا ہے۔ پولیس اور مقامی لوگوں نے بروقت امدادی کاروائیاں کی ہیں۔ جاں بحق شدگا ن کی نعشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ گریس ویلی میں ٹیلی مواصلات کی سہولت نہ ہونے سے بروقت حادثہ کی اطلاع نہ پہنچ سکی قریب ہسپتال نہ ہونے سے تین طلباء کو بروقت طبعی امداد نہ ملنے سے چل بسے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کیل میں ایمرجنسی نافذ ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر سردار متین احمد نے ایمولینس روانہ کردی زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد جاری سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر، سابق وزیر میاں عبدالوحید،سابق امیدوار اسمبلی میاں اخلاق الرسول ، سمیت دیگر نے حادثہ پر اظہار افسوس کیا ہے ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کو مظفرآباد منتقل کرنے کے لیئے ایمولینسیں فراہم کرنے کی ہدائت پاک فوج نے بھی امدادی کاروایوں میں حصہ لیا اور شدید زخمیوں کو بذریعہ ہیلی مظفرآباد منتقل کرنے کی پیشکش کی ہے




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved