تازہ ترین  
منگل‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2018

جموں کشمیر لبریشن لیگ کے راہنماؤں وکارکنان کا ایک مشتر کہ تعزیتی اجلاس


عباسپور(نمائندہ خصوصی )جموں کشمیر لبریشن لیگ کے راہنماؤں وکارکنان کا ایک مشتر کہ تعزیتی اجلاس زیر صدار ت مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل جنرل ریاض الحسن خواجہ منعقد ہوا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے ریاست جمو ں کشمیر کے عظیم فرزند،بانی صدر سردارمحمد ابراہیم کے سیاسی جانشین، آزادکشمیر میں میرٹ اور قانون کی بالا دستی کے علمبردار، حق وسچ کے داعی ، بنیادی انسانی حقوق کے علمبردار اورآزادکشمیر قانون سازاسمبلی کے سنیئر ممبرسردار خالد ابرہیم خان کی اچانک وفات پر گہرے رنج وغم اورصدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خالد ابرہیم کی ساری زندگی سیاسی اصولوں اور انسانی حقوق،آئین و قانون کی بالادستی کی جد وجہد سے عبارت ہے وہ انتہا ئی شریف النفس،پاکیزہ سوچ اور لالچ سے گریزاں زندگی بسر کررہے تھے اُنکی بالغ نظری ،سیاسی پختگی ، حقگوئی اوربیباکی کا کوئی ثانی نہیں اُنہوں نے ساری زندگی بااصول اور باوقار سیاستکی اُنکی وفات سے کشمیری قوم ایک باصول سیاستدان سے محروم ہوگئی اُنکی وفات سے پیداہوینوالا سیاسی خلا کبھی پُرنہیں ہوسکے گا اللہ پاک اُنہیںجنت ا لفردوس میں اعلٰی وارفع مقام عطافرمائیں اجلاس کے آخر میںمرحوم کیلئے داعائے مغفرت اور پسمانگان کے لیئے صبرجمیل کی دعاکی گئی اجلاس سے سا بق مرکزی سیکریٹری جنرل راجہ محمد خورشید خان، مرکزی نائب صدر سردار امتیاز خان ایڈووکیٹ، ،مرکزی سیکریٹری اطلاعات خواجہ شیراز عادل،صوبیدار (ر)حقنواز خان منڈھولوی،ملک سفیر خان ،حاجی خواجہ آفتاب احمد، خواجہ ضیاء اللہ ،سردار محمد الیاس خان ، خواجہ غلام اکبر ہجیرہ ، راجہ ممتاز خان ،خواجہ محمد فاروق،خواجہ غلام نبی ، خواجہ ساجد رفیق،وحیداقبال اورنعمان آفتاب خواجہ، طاہر القادری خواجہ ،طیب رفیق اور خواجہ ظفر شفیع نے خطاب کیا




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved