تازہ ترین  
جمعرات‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2018

سردارخالد ابراہیم آزادکشمیر کی سیاست کا درخشندہ ستارہ تھے، مظہر وحید


ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)سردارخالد ابراہیم آزادکشمیر کی سیاست کا درخشندہ ستارہ تھے ، سربراہ جموں وکشمیر پیپلزپارٹی ایک سچے ، کھرے ، جرات مند ،اصول پسند اورخوددار شخصیت کے حامل تھے ،مرحوم کی وفات سے آزادکشمیر کی سیاسی اقدار ووجاہت میں کمی مدتوں محسوس کی جاتی رہے گی ، ان خیالات کااظہار سینئرقانون دان سپریم کورٹ عبدالرشید کرناہی ایڈووکیٹ ، راجہ مظہروحید ایڈووکیٹ ،سید فیض علی بخاری ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا ، سینئروکلاء رہنمائوں کاکہناتھا کہ سردارخالد ابراہیم مرحوم نے ساری زندگی اصولوں کی سیاست کی ، پانچ مرتبہ ممبر اسمبلی منتخب ہوئے ،دوبار عوامی حقوق کیلئے اسمبلی نشست چھوڑی ، اگر سردارخالد ابراہیم اصولوں پر سمجھوتے کرتے توریاستی صدارت اوروزارت عظمیٰ کے عہدوں پر کئی بار براجمان ہوتے لیکن سردارخالد ابراہیم نے اقتدار کیلئے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا ، یہی وجہ ہے کہ ریاست کے تمام عہدے اُن کے بااصول کردار کے آگے کوئی معنی نہیں رکھتے ، سردارخالد ابراہیم کی وفات سے آزادکشمیر کا ایک سنہری باب ہمیشہ کیلئے بند ہوگیا ہے مرحوم کی سیاسی ،سماجی ،ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved