تازہ ترین  
جمعرات‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2018

آغوش سنٹرباغ میں یوم اقبال کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد


باغ(نمائندہ خصوصی) آغوش سنٹرباغ میں یوم اقبالکے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس کے مہمان خصوصی پرنسپل گورنمنٹ بوائز کالج پروفیسر شاد حسین اور صدر تقریب اسسٹنٹ کمشنر ممتاز کاظمی تھے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال مفکر پاکستان تھے انہوں نے اپنی شاعری کے زریعے برصغیر کے مسلمانوں کو نیا جوش ولولہ اور جذبہ حب الوطنی دیا جس کی وجہ سے دوقومی نظریہ وجود میں آیا اور مسلمانان برصغیر کے لیے مملکت پاکستان کی صورت میں نیا ملک معرض وجود میں آیا علامہ اقبال کا کلام رہتی دنیا تک نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے اس موقع پر بچوں نے کلام اقبال پیش کیا اور علامہ اقبال کی زندگی پر روشنی ڈالی تقریب سے ایڈمنسٹریٹر یاسر بن افسر اور دیگر نے بھی خطاب کیا




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved