تازہ ترین  
جمعہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2018

سردار خالد ابراہیم خان کی وفات سے آزاد کشمیر کی سیاست میں ایک خلاء پیدا ہو گیا ، سجاول خان


باغ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن حیات گروپ آزاد کشمیر کے صدر سردار سجاول خان نے کہا ہے کہ سردار خالد ابراہیم خان کی وفات سے آزاد کشمیر کی سیاست میں ایک خلاء پیدا ہو گیا ہے جو مدتوں پورا نہ ہو سکے گا خالد ابراہیم نے ساری زندگی اصول اور ضابطے کو ملحوظ خاطر رکھا آزاد کشمیر کے عوام ان سے محبت رکھتے تے راولاکوٹ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کر کے ان کے ساتھ اظہار عقیدت پیش کیا ضخالد ابراہیم اسمبلی ممبر تھے اور انہوں نے بحیثیت ممبر تنخواہ تک نہیں لی وہ ہمدرد اور بااخلاق انسان تھے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈھلکوٹ روڈ خالد ابراہیم کے نام سے منسوب کی جائے اور راولاکوٹ میڈیکل کالج کو بھی ان کے نام سے منسوب کیا جائے یہ ہمارا حکموت آزاد کشمیر سے مطالبہ ہے انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت اور پسماندگان سے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved