تازہ ترین  
جمعہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2018

سردار خالد ابراہیم مرحوم کے خلاف توہین عدالت کیس ختم


مظفرآباد(بیوورپورٹ)سپریم کورٹ نے سابق ممبر قانون ساز اسمبلی سردار خالد ابراہیم مرحوم کے خلاف توہین عدالت کیس ختم کر دیا ۔تاہم میڈیا اور سوشل میڈیا پر آنے والے مواد کی رپورٹ مکمل کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے ۔چیف جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء اور سینئر جسٹس سعید اکرم راجہ پر مشتمل بینچ نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مرنے والے کی صرف اچھائیاں یاد رکھی جاتی ہیں ۔خالد ابراہیم ایک اچھے اور اعلیٰ صفت انسان تھے ۔عدالت نے مرحوم کے خلاف جاری کردہ جملہ وارنٹ گرفتاری بھی ساقط کر دئیے ۔توہین عدالت کے درخواست گزاران کی جانب سے جملہ اراکین کونسل اور ایڈووکیٹ جنرل سماعت کے موقع پر عدالت میں موجود تھے ۔تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved