راولاکوٹ،سنیٹری ورکرز یونین ضلع پونچھ کے صدر محمد عارف اور جنرل سیکرٹری محمد اعجاز کی پٹائی
  12  اکتوبر‬‮  2017     |      کشمیر

راولاکوٹ (آئی این پی)ٹریفک پولیس کے شیر جوانوں نے جوتی چوری کا الزام عائد کر کے سنیٹری ورکرز یونین ضلع پونچھ کے صدر محمد عارف اور جنرل سیکرٹری محمد اعجاز کی پٹائی کر دی ۔لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیاگیا ۔ موقع پر موجود لوگو ں نے سنیٹری ورکرز کو چھڑایا ۔ ادھر بلدیاتی ملازمین کی تنظیم لوکل کونسل ایسوسی ایشن کے صدر سردا رآصف اسلم اور جنر ل سیکرٹری حاجی امجد نعیم نے سنیٹر ی ورکرز پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بے لگام پولیس اہلکاران کو لگا م دی جائے ۔ورنہ سخت احتجاج سے بھی گریز نہیں کیاجائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امجد نامی ٹریفک

پولیس اہلکار نے سنیٹر ی ورکرز کو فون کر کے بلایا کہ صفائی کرو انی ہے ۔جب وہ چاندنی چوک راولاکوٹ پہنچے تو امجد نامی پولیس اہلکار اور اس کے ساتھی نے جو وردی میں ملبوس تھا سنیٹری ورکرز یونین کے ان دونوں عہدیداران کی پٹائی شروع کر دی اور ان پر جوتی چوری کا الزام عائد کیاگیا ۔سنیٹری ورکرز کی طرف سے ایس ایس پی پونچھ راولاکوٹ کو داد رسی کیلئے درخواست دی گئی ہے ۔ ایس ایس پی پونچھ راولاکوٹ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ایک دن کے اندر اس معاملے کا حل نکالا جائے ۔ادھر لوکل کونسل ایسوسی ایشن اور سنیٹری ورکرز یونین کے عہدیداران نے کہا ہے کہ اگر فور ی طور پر پولیس اہلکار کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو ہڑتال اور احتجاج سے گریز نہیں کیاجائے گا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved