راولاکوٹ،قائمقام وزیر اعظم راجہ نثار احمد خان سے مسلم لیگ(ن) ضلع پونچھ کے صدر اعجازیوسف ایڈووکیٹ کی ملاقات
  12  اکتوبر‬‮  2017     |      کشمیر

راولاکوٹ(آئی این پی)مسلم لیگ(ن) ضلع پونچھ کے صدر اعجازیوسف ایڈووکیٹ کی وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ نثار احمد خان سے ملاقات ،عوامی مسائل اور ضلع پونچھ میں لیگی کارکنان کے مسائل،بلدیاتی الیکشن اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ،

وزیر اعظم آزادی کشمیر کی بجلی کے پولز،میٹرز ،اور کنٹیکٹرز کی فراہمی دیگرمسائل حل کروانے کی یقین دہانی ،مختلف یونین کونسلزاور ٹاون کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے محکمہ جات کو ہدایات جاری کر دیں،راجہ نثار احمد خان کی ضلعی صد ر ن لیگ راولاکوٹ اعجازیوسف کو ضلع پونچھ میں بلدیاتی انتحابات کی تیاری شروع کرنے کی ہدایت۔قائم مقام وزیر اعظم آزاد کشمیر کے دورہِ راولاکوٹ کے دوران سرکٹ ہاوس میں ملاقات میں ضلعی صدر ن لیگ اعجازیوسف ایڈووکیٹ نے راجہ نثار احمد خان سے تفصیلی ملاقات کی اور انھیں محکمہ برقیات سے منسلک اور دیگر مسائل سے آگاہ کیاقائم مقام وزیر اعظم آزاد کشمیر نے محکمہ جات کے آفیسران کو مسائل کے حل کے حوالے سے موقع پر ہدایات جاری کیں اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ راولاکوٹ میں مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کے مسائل جلد حل کیے جائیں گے ۔بعد ازاں لیگی وفد سے ملاقات کرتے ہوئے قائم مقام وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ پونچھ کے لوگوں نے تحریکِ آزادی کشمیر میں اہم کردار ادا کیا تھا میرا راولاکوٹ سے پرانا تعلق اور آناجانا ہے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ۔اس موقع پر مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ آزاد کشمیر کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمران اشرف ،سیکرٹری سپورٹس یوتھ ونگ آزاد کشمیر وجیہ الاسلام ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل ن لیگ پونچھ زائد حنیف ،نائب صدر ن لیگ پونچھ کامران رزاق ،یوتھ رہنما خالد بشیر ،اور ن لیگ پونچھ کے جوائنٹ سیکرٹری طیب صواب ،راجہ نوید،یو۔سی سنگولہ کے صدر نذیر اعوان ،مرکزی رہنما عارف مغل،راشد بشیر راشد کے علاوہ لیگ اور یوتھ کے دیگر کارکنان بھی موجود تھے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved