پوری امت مسلمہ عقیدہ ختم نبوت پر متفق ہے ،مفتی راشد القادری
  12  اکتوبر‬‮  2017     |      کشمیر

میرپور (آئی این پی)سنی علما مشائخ کونسل میرپور کے چیئرمین قائد العلما علامہ مفتی راشد القادری نے کہا ہے کہ ختم نبوت کا تحفظ ہر حال میں کیا جائے گا پوری امت مسلمہ عقیدہ ختم نبوت پر متفق ہے نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے بعد نبوت کا دروازہ ہمیشہ کے لیے بند ہے آپ ﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں آسکتا حکومت ختم نبوت کے غداروں کو سزا دینے میں پس وپیش سے کام لے رہی ہے یہ سیاسی نہیں بلکہ ایمان کا مسئلہ ہے حکومت ٹال مٹول کی پالیسی کو ترک کرے

پاکستان اسلام اور دو قومی نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا ہے اسلام اور دو قومی نظریے پر ہر گز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہارسنی علما مشائخ کونسل میرپور کے چیئرمین قائد العلما علامہ مفتی راشد القادری نے اپنی رہائش گاہ پر علما کرام کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved