وزیراعظم فاروق حیدرکے دورہ یورپ کے مثبت نتائج نکلیں گے ،سردارعارف ناز
  12  اکتوبر‬‮  2017     |      کشمیر

کوٹلی(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبرجنرل کونسل سردارمشہودمحموداورحلقہ صدریوتھ ونگ ن لیگ سردارعارف نازنے کہاہے کہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کے دورہ یورپ کے مثبت نتائج نکلیں گے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان یورپ کے دورہ کے دوران نریندرمودی اوربھارتی افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پرجاری مظالم اورمقبوضہ کشمیرپرجابرانہ قبضہ کے خلاف بین الاقوامی فورم پربات کریں گے اس سے قبل بھی وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی،سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف اور وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان مقبوضہ کشمیرکے اندربھارتی فوج کے مظالم،لائن آف کنٹرول سے ملحقہ علاقوں اورشہری آبادی پرشدیدترین گولہ باری کے حوالہ سے اقوام متحدہ میں تقاریرکرچکے ہیں۔جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیرکے حوالہ سے

وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی نے جانداراوردوٹوک موقف اختیارکرکے کشمیریوں کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج ہوش کے ناخن لے اوربے گناہ نہتے کشمیریوں پرظلم وستم بندکرے پاکستان ایٹمی طاقت ہے اورپاک فوج دنیاکی بہترین ،بہادراورپیشہ ورانہ صلاحیتوں سے مالامال ہے پاک فوج دشمن کی ہرجارحیت کاجواب دینے کوتیارہے پاک فوج کے ساتھ ساتھ ہرکشمیری وطن عزیزکے چپے چپے کادفاع کرنے کوتیارہے انہوں نے کہاکہ بزدل بھارتی افواج کی طرف سے نہتے شہریوں پرہیوی اورجدیدمشینوں سے گولہ باری اورمعصوم نہتی کشمیری ماؤں،بہنوں کی چٹیاکاٹناجیسے سنگین جرائم پراقوام متحدہ کونوٹس لیناچاہیے اور بھارت پردباؤڈالناچاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیرسے اپنی افواج نکالے اورنہتے کشمیریوں پرمظالم بندکرے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری سترسال سے آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں اوراس حق سے انہیں دنیاکی کوئی طاقت محروم نہیں رکھ سکتی آزادی کشمیریوں کابنیادی حق ہے اورانشا اللہ وہ دن دورنہیں جب مقبوضہ کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved