راولاکوٹ،بارشوں کیلئے (آج) جمعہ کی نماز کے بعد نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل
  12  اکتوبر‬‮  2017     |      کشمیر

راولاکوٹ( آئی این پی) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے بارشوں کے لیے آج جمعہ کی نماز کے بعد کشمیر بھر میں نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل کی ہے ،پوری قوم اجتماعی توبہ کرے اللہ کی طرف رجوع کرے اللہ کی ناراضگی کے باعث بارشیں بند اور عذاب کی دیگر صورتیں مسلط ہیں جب پوری قوم توبہ کر ئے گی تو اللہ کی نعمتیں برسیں گئیں ان خیالات کااظہار انہوں نے ہورنہ میرہ میں موثر افراد سے گفتگو دریں اثناء قوم سے اپیل کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے حکومت آزادکشمیر سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی اپیل کرے تا کہ سب مل کر اللہ کے حضور دعائیں کریں تاکہ اللہ کو راضی ہوانہوں نے کہا کہ آج ہم جن آفات سماوی کا شکار ہو تے ہیں

بارشوں کی بندش کو ظلم نا انصافی ،مہنگائی یہ سب اللہ کے عذاب کی صورتیں اللہ جب کسی قوم سے ناراض ہوتا ہے تو ان سے اپنی نعمتیں چھین لیتا ہے انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے رب کو راضی کرنا ہو گا اللہ کے احکام پر عمل پیرا ہونا ہو گا اللہ کے رسول ؐ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا ہو گا جب ہم اللہ کے ہو جائیں تو اللہ ہمارا ہو جائے گا جب اللہ ہمارا ہو جائے گا تو ہم ہر طرح کی دولت سے مالامال ہو جائیں گے ہماری دنیا اور آخرت دونوں سنور جائیں گئیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved