مظفرآباد،گھریلو خواتین کو لوٹنے والے جعلی پیر سید جنید رضا قادری اور ساتھی عامر کیانی گرفتار ‘مقدمہ درج
  12  اکتوبر‬‮  2017     |      کشمیر

مظفرآباد (آئی این پی)سٹی تھانہ پولیس نے جعلی پیر کا روپ دھار کر گھروں میں گھریلوی خواتین کو لوٹنے والے جعلی پیر سید جنید رضا قادری اور ساتھی عامر کیانی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔عوامی حلقوں کی جانب سے پولیس کی کاروائی کو کا بھرپور خیر مقدم ۔ تفصیلات کے مطابق سٹی تھانہ پولیس کے ایس ایچ او راشد حبیب مسعودی نے ہمر اہ نفری دارلحکومت میں گھروں میں تعویز عملیا ت کے نام پر لاکھوں روپے ہتھیانہ والے محلہ شاہ سلطان کے رہائشی جعلی پیر سید جنید رضاقادری

اور اس کے ہمراہ سہولت کار کا کردار ادا کرنے والے عامر کیانی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔سید جنید رضاقادری کے خلاف مقامی افراد نے درخواست دی تھی کی جعلی پیر گھروں میں مردوں کی عدم موجودگی میں گھریلوی خواتین سے پیسے بٹورنے کے علاوہ شرمناک حرکات بھی کرتا ہے جس پر سٹی تھانہ پولیس نے کاروائی کر کے تحت ضابطہ مقدمہ درج کر لیا ہے ۔یادرہے سٹی تھانہ پو لیس نے دارلحکومت میں معلی پیروں کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved