مظفرآباد،اذکار نقوی کے دادا کی تیسری برسی کے موقع پر (آج) مجلس عزا منعقد ہوگی
  12  اکتوبر‬‮  2017     |      کشمیر

مظفرآباد(آئی این پی)مرکزی ایوان صحافت کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سید اذکارحسین نقوی کے داداسید عباس علی شاہ کی تیسری برسی آج13اکتوبر2017 بروز جمعالمبارک منائی جائے گی اس موقع پر مجلس عزا بسلسلہ شہادت حضرت امام حسین علیہ السلام و دیگر شہدائے کربلابرائے ایصال ثواب سید عباس علی شاہ بلگراں میں منعقد ہو گی۔مجلس سے سینئر وائس چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل جموں وکشمیرسید فرید عباس نقوی' مولانا سید خلیل نقوی خطاب کرینگے۔مجلس میں عوام کثیر تعداد

میں شرکت کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی ایوان صحافت کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سید اذکارحسین نقوی کے دادا' پی ای ٹی سید منظور حسین نقوی 'سید رضاعلی شاہ سید مقصودعلی شاہ' سید مختار شاہ کے والد محترم سید عباس علی شاہ کی تیسری برسی کے موقع پرآج 13اکتوبر 2017 ان کے آبائی گاؤں بلگراں میں مجلس عزا بسلسلہ شہادت امام حسین علیہ السلام و دیگر شہدائے کربلابرخانہ سید منظور حسین شاہ منعقد ہو گی۔ مجلس عزا سے قبل قرآن خوانی ہو گی۔ سید عباس علی شاہ تین سال قبل 6محرم الحرام کو 100سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved