نواز شریف حکومت نے گزشتہ الیکشن میں جو عوام سے وعدے کیے تھے وہ پورے کر دیے ہیں، سردار ابرارریاض
  12  اکتوبر‬‮  2017     |      کشمیر

مظفرآباد (آئی این پی) مسلم لیگ ن کے مرکزی کوآ رڈینیٹر سردار ابرارریاض خان نے کہا ہے کہ نواز شریف حکومت نے گزشتہ الیکشن میں جو عوام سے وعدے کیے تھے وہ پورے کر دیے ہیں پاکستان تحریک انصاف سے ایک صوبہ سنبھالہ نہیں جا تا وہ ملک کیا چلائیں گے ، کینڈیں شہری ہر چھ ماہ کے بعد پاکستان کو بند کرنے کی دھمکی دیتا ہے ،پاکستان کی عوام اب باشعور ہو چکی ہے ، ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف سے خیبر پختون خواہ کا صوبہ ٹھیک نہیں ہو رہا ہے جب کہ عمران خان ملک میں تبدیلی کی بات کرتے ہیں ملکوں میں تبدیلیاں کام کرنے سے آتی ہیں دھرنوں سے نہیں ، عمران خان خیبرپختون خواہ کی عوام کو چار سال کا حساب دیں ، سردارابرارریاض خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام باشعور ہو چکی ہے ا یک کینڈین شہری ہر چھ ماہ کے بعد

پاکستان میں آتا ہے اور پاکستان کو بند کرنے کی دھمکی دیتا ہے ایسے افراد کے خلاف عوام کو فیصلہ کرنا چاہیے ، عمران خان اور طاہر القادری کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے ۔میاں محمد نواز شریف نے گزشتہ الیکشن میں عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ پورے کر دیے ہیں آج کا پاکستان 2013کے پاکستان سے مختلف ہے 2013میں ملک میں دہشت گردی عروج پر تھی،ملک میں ڈراون اٹیک ہو رہے تھے، لوڈ شیڈنگ تھی، بین الاقوامی کرکٹ پر پابندی تھی ، کراچی اور کوئٹہ میں امن نام کی کوئی چیز نہ تھی ، اور آج 2017کے پاکستان میں سی پیک ہے ،اورنج ٹرین ، بجلی کے نئے منصوبے میٹرو بس ہے ،جن سے روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کی تعداد میں عوام مستفید ہو رہی ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved