سرینگر،حریت رہنماؤں اور تنظیموں کی طرف سے شہید کشمیری نوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت
  12  اکتوبر‬‮  2017     |      کشمیر

سرینگر (اے پی پی )مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے گزشتہ روز بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شوپیاں اور حاجن میں شہید ہونیوالے کشمیری نوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم کے ترجمان نے ایک بیان میں گتی پورہ کیلر شوپیاں میں زاہد احمد میر ، عرفان عبداللہ گنائی ، آصف احمد پال اورحاجن میں ابو بکر اور نصر اللہ میر کو ان کی عظیم شہادت پر خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے بے مثال قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ قربانیاں تحریک آزادی کشمیر کا گرانقدر اثاثہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انہی قربانیوں کی بدولت مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر مرکز نگاہ بن چکا ہے اور اس مسئلہ کے منصفانہ حل کو پورے خطے کے دائمی امن اور استحکام کیلئے ناگزیر سمجھا جارہا ہے۔ترجمان نے میرواعظ محمد عمر فاروق کی مسلسل گھرمیں نظربندی کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ میر واعظ کی گھر میں نظربندی اور انکی دینی و سیاسی سرگرمیوں پر قدغنیں عائد کرنا کٹھ پتلی انتظامیہ کا معمول بن گیا ہے۔حریت رہنماء بلال صدیقی نے شہید نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری نوجوان بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے

اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں ۔انہوں نے کاٹھوہالن اور ہیف شوپیان میں تعزیتی مجالس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں خونریزی روکنے اورنہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا سلسلہ بند کرانے کیلئے تنازعہ کشمیر کے تمام فریقوں کو اس دیرینہ مسئلے کے حل کیلئے خلوص دل اور کھلے ذہن سے عوامی رائے کا احترام کرتے ہوئے سیاسی اقدامات کرنے چاہئیں۔دختران ملت اور جموں وکشمیر مسلم لیگ نے اپنے بیانات میں شہیدنوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان معصوموں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی اور انکی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا۔مسلم لیگ کے رہنماؤں محمد امین ڈار اور خورشید احمد ڈار پر مشتمل ایک وفد نے ہف شوپیان جاکر عرفان عبداللہ کے جنازے میں شرکت کی۔ پیپلز فریڈم لیگ کے ترجمان نے ایک بیان میں حاجن بانڈی پورہ میں شہید ہونیوالے نوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہی تحریک آزادی کشمیر ایک فیصلہ کن مرحلے پر کھڑی ہے اور مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر بنتا جا رہا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved