بھارت نے کشمیری عوام کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں، سیدعلی گیلانی
  12  اکتوبر‬‮  2017     |      کشمیر

سرینگر (اے پی پی )مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہاہے کہ بھارت نے کشمیری عوام کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے معروف ادیب اور عالم دین الطاف حسین ندوی کے گھر پر چھاپے اور توڑپھوڑ کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے بھارتی فورسز کی غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی فورسزکو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نہتے کشمیریوں پر بدترین ظلم و تشدد اور انکے قتل عام کی کھلی چھوٹ حاصل ہے ۔انہوں نے چھاپے کے دوران لوٹ مار اور معمر خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی شدیدمذمت کی ۔ حریت چیئرمین نے کہاکہ الطاف ندوی ایک ادیب اور دانشور ہیں اور انہوں نے اپنی تحریروں میں ہمیشہ قابض فورسز کی مخالف کی ہے

اور انکے مذموم عزائم اور نہتے کشمیریوں پر انکے مظالم کو بے نقاب کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فورسز اور قابض انتظامیہ انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنارہے ہیں ۔ سیدعلی گیلانی نے کہاکہ تمام تر مظالم کے باوجود ادیب اور دانشور مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو اجاگر کرتے رہیں گے ۔ ادھر حریت کانفرنس کے ترجمان نے ایک بیان میں سیدعلی گیلانی اور دیگر حریت رہنماؤں میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی مسلسل گھر میں نظربندی کی شدید مذمت کی ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved