ہاڑی گہل،نیلم جہلم پروجیکٹ دسمبر میں آزمائشی پروڈکشن شروع کر دے گا
  12  اکتوبر‬‮  2017     |      کشمیر

ہاڑی گہل (نمائندہ اوصاف) نیلم جہلم پروجیکٹ دسمبر میں آزمائشی پروڈکشن شروع کر دے گا، جاگراں پروجیکٹ کی تکمیل بھی آخری مرحلے میں ہے، آئندہ سال لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا، مسلم لیگ ن کی حکومت چار نکاتی ترجیحات پر سختی سے عمل پیرا ہے، ترقیاتی فنڈز کی مساویانہ تقسیم سے ریاست میں تعمیر و ترقی کا انقلاب برپا ہو رہا ہے، بلدیاتی الیکشن کی فہرستیں مرتب ہو چکی ہیں الیکشن کمشنر کے زیرِ نگرانی الیکشن کروائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار قائمقام وزیر اعظم راجہ نثار احمد خان نے راجہ عبدالحفیظ کفل گڑھوی کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم پروجیکٹ دسمبر میں آزمائشی طور پروڈکشن شروع کر دے گا اور مارچ 2018ء تک پیدا کردہ بجلی کو نینشل گرڈ میں شامل کر لیا جائے گا اسی طرح جاگراں پروجیکٹ بھی تکمیل کے

آخری مراحل میں ہے اس کے فنکشنل ہونے کے بعد لوڈ شیڈنگ کا مکمل طور پر خاتمہ ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جن انتخابی وعدوں کی بدولت برسرِ اقتدار آئی ہم اللہ کے فضل و کرم سے اس چار نکاتی ترجیحات پر قائم ہیں اور ترقیاتی فنڈز کی مساویانہ تقسیم کرکے ریاست بھر میں تعمیر و ترقی کا جال بچھا دیں گے بلدیاتی الیکشن کے بارے میں کئے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے لئے فہرستیں مکمل ہو چکی ہیں اور جلد ہی الیکشن کمشنر کی نگرانی میں بلدیاتی الیکشن منعقد کروا دئیے جائیں گے اور کارکنوں کی ایڈجسٹمنٹ کو یقینی بنایا جائے گا اس موقع پر قائمقام وزیر اعظم راجہ نثار احمد نے عبدالحفیظ کفل گڑھوی کے بھتیجوں کی شادی پر انہیں مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا وزیر اعظم نے مختلف وفود سے بھی ملاقات ک


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved