کشمیر کے لئے ہمارے اسلاف نے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں،شاہ غلام قادر
  12  اکتوبر‬‮  2017     |      کشمیر

ہٹیاں بالا ( بیورورپورٹ )سپیکر آزاد کشمیراسمبلی شا غلام قادر سے پریس کلب ہٹیاں بالا کے سیکرٹری جنرل اسرارہمدانی،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عدنان فاطمی ،فاریسٹ ایسوی ایشن ہٹیاں بالا کے صدر سردار شاہد حمید عباسی نے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی اس موقع پر پی ٹو سپیکراسمبلی سیدجہانگیر شاہ،اورترجمان ضلع نیلم اقبال مغل بھی موجود تھے شاہ غلام قادر نے اس موقع پر کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے لئے ہمارے اسلاف نے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں ہمیں اپنے اسلاف کے مشن کی تکمیل کے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد میں سکولوں کی بچیاں ہاتھوں میں پتھر لےئے ہوئے بھارتی قابض افواج کا مقابلہ کر رہی ہیں اگر ہم استصواب رائے سے پیچھے ہٹیں گے تو اقوام عالم کی ذمہ داری ختم ہو جائے گی اس لئے ہم نے استصواب رائے کے لئے جدوجہد جاری رکھنا ہوگی میرٹ انصاف کا نام ہے

اگر انصاف قائم نہیں کریں گے تو یہ معاشرہ کبھی بھی نہیں چل سکتاہم سب نے ملکر انصاف پر مبنی معاشرہ کے قیام کے لئے کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں میرٹ کے قیام کے لئے قانون سازی بھی کریں گے آئندہ کوئی تقرری میرٹ سے ہٹ کر نہیں ہوگی کہ تحریک آزادی کشمیر کے لئے صرف عسکری محاذ ہی کافی نہیں بلکہ فکری محاذ بھی انتہائی اہمیت کاحامل ہے حکومت آزادکشمیر نے تحریک آزادی کو اولین ترجیحات میں رکھا ہوا ہے اور یہ آگاہی مہم تحریک آزادی کی کامیابی اور اس کے منتطقی انجام تک پہنچنے کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔ ہندوستان 8لاکھ فوج کی بجائے 16لاکھ فوج بھی مقبوضہ کشمیر میں بھیج دے پھر بھی کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ مسئلہ کشمیر موجودہ وقت میں جنوبی ایشیاء کا ایک سلگتا ہوا مسئلہ ہے اگر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس کا پرامن حل نہ نکالا گیا تو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید خراب ہوں گے اور جنوبی ایشیاء کا امن تباہ ہو سکتا ہے۔ حکومت آزادکشمیر کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی اور اس کے پاکستان کے ساتھ الحاق تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved