بھمبر،ضلع بھمبر کے تعلیمی اداروں میں پرا ئمر ی اساتذہ کی درجنوں خا لی اسا میاں تقر ریوں کی منتظر
  12  اکتوبر‬‮  2017     |      کشمیر

بھمبر ( بیورورپورٹ) ضلع بھمبر کے تعلیمی اداروں میں پرا ئمر ی اساتذہ کی درجنوں خا لی اسا میاں تقر ریوں کی منتظر میٹر ک پاس مر د وخواتین اسا تذہ کے ریٹا ئر منٹ لینے کیو جہ سے خا لی اسا میوں پر NTSپا س کر کے ویٹنگ لسٹ میں آنیوا لے امیدواران کی حکومتی منظور ی نہ ہو نے کیو جہ سے تقر ریاں نہیں کی جارہی ہیں تعلیمی سا ل مکمل ہو نے میں صرف 4ما ہ باقی تقر ریاں نہ ہو نے سے سر کا ری سکو لوں میں زیر تعلیم سینکڑوں طلبا و طا لبا ت کا تعلیمی سا ل ضا ئع ہو نے کا اندیشہ ،تفصیلا ت کے مطا بق مسلم لیگ نو ن آزادکشمیر کی مو جودہ حکومت نے محکمہ تعلیم سکو لز میں مشتہر پر ائمر ی و جو نیئر مر د وخوا تین اسا تذہ کی تقر ری کیلئے NTSکا انعقاد کر کے گزشتہ ما ہ میرٹ پر آنیوا لے امیدواران کا تقر ر کر دیا تھا اس حکومتی اقدام کی ہر سطح پر تحسین کی جارہی ہے تا ہم حکومتی پالیسی اور

تر جیحا ت کے پیش نظر میٹرک پاس درجنوں اسا تذہ نے قبل از وقت ریٹا ئر منٹ لے لی ہے جس کیو جہ سے کئی پر ائمر ی اور مڈل سکو لو ں میں اسا میاں خا لی ہو چکی ہیں جاری تعلیمی سا ل مکمل ہو نے میں تقر یباً 4ما ہ کا عرصہ باقی رہ گیا ہے اگر ان خا لی ہو نیوالی اسامیوں پر فوری طور پر تقر ریاں نہ کی گئیں تو سر کاری ادا روں میں زیر تعلیم سینکڑوں طلبا و طا لبا ت کا تعلیمی نقصا ن ہو نے کا اندیشہ مو جود ہے چو نکہ ان نئی خا لی ہو نیوالی اسا میوں کوNTSکیلئے مشتہر نہیں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے امیدوارا ن کا تقر ر نہیں کیا جا رہا ہے حکومت اور محکمہ تعلیم کو طلبا و طا لبا ت کے تعلیمی نقصا ن کے پیش نظر جلد از جلد ان خا لی اسامیوں پر مستقل یا عارضی تقر ریوں کے لئے پا لیسی وضع کر کے سینکڑوں طلبا و طا لبا ت کا مستقبل محفوظ کر نا ہو گا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved