حویلی،بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے حویلی میں کئی چشمے خُشک ہو گے
  12  اکتوبر‬‮  2017     |      کشمیر

حویلی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے حویلی میں کئی چشمے خُشک ہو گے۔ کہوٹہ ٹاؤن میں بھی ہر سال کی طرح پانی کے بحران نے اس مرتبہ بھی سر اُٹھا لیا 14 کرورڑ روپے سے تعمیرہونے والی گریٹر واٹر سپلائی پر بھی کام عرصہ دراز سے بند ہو چکا ہے۔ کوئی پرسانِ حال نہیں۔ کہوٹہ ٹاؤن کے لوگوں نے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس پراجیکٹ پر کام کی سست روی اور بندش کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے کہ آخر اتنے ضروری پراجیکٹ پر کام کیوں بند ہے۔

جبکہ دوسری جانب محکمہ پبلک ہیلتھ کے ورک چارج ملازمین کو عرصہ چھ ماہ سے نہ تو تنخواہیں ملی ہیں اور نہ ہی اب تک ان کی تجدید منظوری ہوئی ہے ان ملازمین نے اس موقع پر کہا کہ تنخواہیں نہ ملنے سے ہم انتہائی مشکلات کا شکار ہیں اور گھر کا نظام چلانے سے بُری طرح متاثر ہیں حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں تنخواہیں دی جائیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved