نیلم،کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر مسلم لیگ ن کے کارکنان کے تحفظات دور کریں
  12  اکتوبر‬‮  2017     |      کشمیر

نیلم (بیورورپورٹ ) مسلم لیگ ن کے رہنماہ حمید خان آف بگنہ نے کہا ہے کہ سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر مسلم لیگ ن کے کارکنان کے تحفظات دور کریں جو لوگ ماضی میں انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنتے رہے وہ بیچارے آج بھی دھکے کھا رہے ہیں۔ منافق ٹولہ اپنے بدستور اپنے کام نکلوا رہا ہے۔ شرفاء اور معززین کی تذلیل کی جا رہی ہے۔ قائد نیلم شاہ غلام قادر سنجیدہ اور معزز لوگوں کو اپنی ٹیم کا حصہ بنائیں اور عوام کے کام برق رفتاری سے کئے جائے عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے عزت نفس کو ملوظ خاطر رکھا جائے جناب سپیکر کے ساتھ ٹیم میں ہوشیار محنتی فرض شناس دیانت دار لوگوں کی ضرورت ہے۔ کیل شاردہ مظفرآباد آٹھمقام میں مستقل کیمپ قائم کر کے عوام کے مسائل بلا تخصیص حل کئے جائیں صرف 41 ہزار ووٹر ہی نہیں تین لاکھ عوام کے مسائل حل کرنا جناب سپیکر شاہ غلام قادر کی ذمہ داری ہے۔

منافق ٹولہ چوک چوراہوں میں اپنے کام نکلوانے کے باوجود بدنامی کا باعث بن رہا ہے عوام ان کی وجہ سے متنفر ہو رہے ہیں۔ جناب سپیکر کے ساتھ ہم کل بھی تھے آج بھی ہیں لیکن ہماری درخواست ہے کہ ان منافقوں سے جان چھڑا کر ایک مسیحا کا کراد ادا کریں دو سال ہو گئے ہیں لیکن لوگ اب انگلیاں اٹھا رہے ہیں سوال کررہے ہیں لیکن ہمارے پاس کوئی اخلاقی سیاسی جواب ہی نہیں ہے۔زبانی طور پر بھی اپنے اور عوام کے احساسات سے آگاہ کیا ہے۔کسی کے ساتھ زیادتیاں کروانے والے ہمارے مخلص نہیں ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved