پلندری، لیڈی ہیلتھ ورکرز پلندری کی تنخواؤں کی عدم ادائیگی پر ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ
  12  اکتوبر‬‮  2017     |      کشمیر

پلندری (ڈسٹرکٹ رپورٹر) لیڈی ہیلتھ ورکرز پلندری کی تنخواؤں کی عدم ادائیگی پر ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ،ڈی ایچ کیو ہسپتال پلندری میں ضلع بھر کی لیڈی ہیلتھ ورکروں نے ہڑتال اور احتجاجی مظاہر ہ کیا مظاہرہ سے عقیلہ بیگم اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے07ماہ کی تنخواہ نہیں دی تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے گھروں میں فاقے پڑ چُکے ہیں ہم محنت کر کے اپنے بال بچوں کو پیٹ پالتی ہیں مگر حکومت ہمارے ساتھ ظالمانہ سلوک روا رکھے ہوئے ہے اُنھوں نے آئندہ پولیو مہیم کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا ہے اُنھوں نے مزید کہا ہے کہ مظفرآباد میں ہماری ایک ساتھی لیڈی ہیلتھ ورکر نے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے خود شکی کی ہے

کیونکہ ہمارے پاس بچوں کی سکول فیس ادا کرنے کے پیسے بھی نہیں ہیں دکانداروں نے اب ادھار دینا بھی بند کر دیا ہے حکومت ہمیں روزانہ مار رہی ہے اس سے بہتر ہے ایک ہی دن خود کشی کر کے مر جائیں اُنھوں نے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری تنخواہ کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے ہمارے جائز مطالبہ ہے مطالبات کی منظوری تک ہم ہڑتال جاری رکھیں گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved