مشتاق منہاس نے باغ کے اندر تعمیر و ترقی کا انقلاب برپا کر دیا ہے،راجہ ندیم
  12  اکتوبر‬‮  2017     |      کشمیر

نعمانپورہ (نمائندہ اوصاف)یوتھ ونگ آزاد کشمیر کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل راجہ ندیم نے کہا ہے کہ مشتاق منہاس نے باغ کے اندر تعمیر و ترقی کا انقلاب برپا کر دیا ہے وزیر حکومت مشتاق منہاس نے انتخابی وعدوں کے مطابق تیزی سے کام شروع کر رکھا ہے ، وزیر اعظم انفراسٹریکچر پروگرام کے تحت وسطی حلقے میں نئی سڑکوں کا جال بچھایا اور بیس کلو میٹر پکی سڑکیں دے کر جنوبی باغ سمیت وسطی باغ اور شمالی باغ کے عوام کے دل جیت لیے ہیں ، بنی پساری تا ملوٹ روڈ پر 34کروڑ روپے کی خطیر رم منظور کروا کر عوام علاقہ پنیالی ، تھب جھیڑ غنی آباد ، جھولہ اور کری کے لوگوں پر احسان عظیم کیا ہے ، بیس بگلہ تا بھٹی سڑک کا ٹینڈر کروا کر بھٹی شریف کے عوام کے مسائل حل کیے ، لوئر ملوٹ میں ایک کلو میٹر سڑک کا افتتاح اور مزید ایک کلو میٹر کا اعلان ، سیاحتی کوریڈور میں بیس بگلہ تا سدھن گلی

سڑک کی فزیبلیٹی کے لیے تحریک جیسے کارناموں پر وسطی حلقے کی عوام مشتاق منہاس کے شکر گزار ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ وزیر حکومت مشتاق منہاس نے مہتمم شاہرات باغ کو حکم دیا ہے کہ جتنے بھی کام کاج شروع ہیں انکے اندر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی تمام منصوبہ جات وقت پر مکمل کیے جائیں گے اور متعلقہ لوگوں کی آراء کو شامل کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت انتخابی وعدوں کے مطابق کام پر عمل پیرا ہے پانچ سال کے بعد وسطی حلقہ پورے آزاد کشمیر میں سب سے نمایاں ہو گا بعض لوگ اپنی سیاست چمکانے کے لیے حکومت اور لوگوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کر نے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وسطی حلقے کے عوام کسی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے وسطی باغ کی عوام مشتاق منہاس کی پشت پر کھڑی ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved