انصرابدالی کی انتھک محنت کی وجہ سے پی ٹی آئی کھوئی رٹہ میں مضبوط قوت بن چکی ہے،تصور حسین
  12  اکتوبر‬‮  2017     |      کشمیر

کھوئی رٹہ(نمائندہ اوصاف) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر حلقہ کھوئی رٹہ کے راہنما تصور حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انصرابدالی کی انتھک محنت کی وجہ سے پی ٹی آئی کھوئی رٹہ میں مضبوط قوت بن چکی ہے انصرابدالی عوام کے دلوں پر راج کرتا ہے اور حلقہ کھوئی رٹہ کے سیاسی افق پر چمکتا ستارہ ہے حلقہ کھوئی رٹہ کے اندر انصرابدالی بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں حلقہ کی عوام ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں آئندہ عام انتخابات میں بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی قیادت میں انصرابدالی کوبھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے انشااللہ اللہ تعالیٰ کی مدد،غریبوں ،بے کسوں کی حمایت اور دعاؤں سے عوام کی طاقت انصرابدالی کو کامیاب بنا کر دم لیں گے تصور حسین نے مزید کہا

کہ تحریک انصاف آزادکشمیر میں ایک ایسے نظام کو لائے گئی جس سے عوام کو فوری اور سستا انصاف ملے عمران خان پاکستان میں کرپٹ اور کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ آزادکشمیر میں بیرسٹرسلطان محمود چوہدری جنگ لڑنے میں مصروف ہیں انشااللہ مستقبل تحریک انصاف کا ہے اور حلقہ کھوئی رٹہ سے جیت نثار انصرابدالی کا مقدر بنے گی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved