قائم مقام وزیر اعظم راجہ نثار احمد خان کو کھوئی رٹہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں،راجہ عتیق احمد
  12  اکتوبر‬‮  2017     |      کشمیر

کھوئی رٹہ(نمائندہ اوصاف)مسلم لیگ ن آزاد کشمیرتحصیل کھوئی رٹہ کے رابطہ سیکرٹری راجہ عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ قائم مقام وزیر اعظم راجہ نثار احمد خان کو کھوئی رٹہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں تعمیروترقی کا آغاز ہو چکا سڑکیں ،پل،سرکاری عمارتیں قائم مقام وزیر اعظم راجہ نثار احمد خان کی پہلی ترجیح مایوسی کی باتیں کرنے والے جلد مطمین نظر آئے گے الیکشن میں کیا ہوا ہر ایک وعدہ پورا ہوگا فنڈز کی کمی نہیں قائم مقام وزیر اعظم راجہ نثار احمد خان جب بھی اقتدار میں آئے حلقہ کھوئی رٹہ کو مسائل کی دلدل سے نکا لا برادری ازم اور علاقائی تعصب سے ہٹ کر عوام کے مسائل حل کیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

راجہ عتیق احمد خان نے راجہ نثار احمد خان کا ہر دور تعمیروترقی کے حوالے سے سنہری رہا اس بار بھی وہ کھوئیرٹہ کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے مظفرآباد میں دن رات ایک کیے ہوئے ہیں ماضی کی نسبت اس بار حلقہ کی عوام کے مسائل اور کام زیادہ ہونے گے عوام مطمین رہیں باری باری سب کام ہونگے راجہ عتیق نے مزید کہاکہ عوام کی خدمت راجہ نثار احمد خان شیوا رہا مخالف جماعتوں کے کارکنان تعمیروترقی میں ن لیگ کا ساتھ دیں تعلیمی پیکج بارے فیصلے پر حکومت کے ساتھ ہیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved